ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا واسرائیل کے جنگی جرائم کی وڈیو منظر عام پر، اقوام متحدہ بدستور خاموش تماشائی

تہران: امریکا واسرائیل کے جنگی جرائم کی وڈیو منظر عام پر آگئی، اقوام متحدہ امریکا و اسرائیل کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کے بجائے بدستور خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے، ایران پر جاری جنگی صورتحال کے دوران ایک اسپتال پر حملے کی نئی اور پہلے نہ دیکھی گئی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس نے انسانی حقوق کے حلقوں اور عالمی برادری میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔

روسی میڈیا پر جاری ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک اسپتال مریضوں اور تیمارداروں سے بھرا ہوا ہے، جب اچانک امریکا و اسرائیل کے میزائل حملے کے بعد پوری  عمارت کا ڈھانچہ لرز اٹھتا ہے۔ ویڈیو میں خوفناک مناظر ہیں جہاں دھماکے کے بعد اسپتال کے اندر شدید افراتفری پھیل جاتی ہے۔

وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ  مریض، طبی عملہ اور تیماردار شدید خوف کے عالم میں ایک جگہ سے دوسری جگہ دوڑتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ کئی لوگ زخمیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حملے کے نتیجے میں اسپتال کے مختلف حصوں میں شدید نقصان اور تباہی کی اطلاعات ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس حملے کے دوران ایک ڈاکٹر نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو نومولود بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، جس پر اسے عالمی سطح پر ہیرو  قرار دیا جا رہا ہے۔ اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

یاد رہے کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق، خاص طور پر اقوام متحدہ کے جنیوا کنونشن کے تحت طبی مراکز، اسپتال اور طبی عملہ جنگی حالات میں بھی خصوصی تحفظ رکھتے ہیں، اور ان پر حملے کو سنگین جنگی جرم تصور کیا جاتا ہے۔

واقعے کے بعد عالمی سطح پر ردعمل سامنے آنے کا امکان ہے جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے بھی اس معاملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ فی الحال حملے کی آزادانہ تصدیق اور سرکاری مؤقف سامنے نہیں آ سکا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی عالمی اداروں نے امریکا و اسرائیل کی جنگی جارحیت پر خاموشی اختیار کی ہے، دیگر اداروں کے بار بار احتجاج کرنے کے بعد بھی ایک کمیٹی تشکیل دےدی جاتی ہے دیگر کئی سالوں تک معاملے کو زیر التوا رکھا  جاتا ہے اور اس کے بعد معاملہ ہی ختم ہوجاتاہے، عالمی ادارہ دنیا میں امن قائم کرنے میں اب تک ناکام رہاہے.

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں