ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایک سروے اور:امریکی پالیسیوں پر عوامی عدم اعتماد میں اضافہ، ٹرمپ کی مقبولیت میں نمایاں کمی

واشنگٹن:امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے حوالے سے عوامی رائے میں نمایاں تقسیم سامنے آئی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز کے تازہ سروے کے مطابق اکثریتی امریکی شہری موجودہ پالیسیوں سے عدم اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ ان کی مجموعی مقبولیت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔

سروے نتائج کے مطابق تقریباً تریسٹھ فیصد امریکی شہری صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے مخالف ہیں، ان کی مجموعی مقبولیت اپنی دوسری مدت کے دوران کم ترین سطح پر پہنچ کر سینتیس فیصد تک گر گئی ہے جو ان کے لیے ایک اہم سیاسی چیلنج کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

عمر کے اعتبار سے بھی رائے میں واضح فرق سامنے آیا ہے۔ تیس سال سے کم عمر کے تقریباً چوہتر فیصد نوجوان امریکی ایران پر مزید امریکی حملوں کے مخالف ہیں جو نوجوان طبقے میں جنگ مخالف جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔

سروے میں معاشی صورتحال بھی ایک بڑا مسئلہ قرار دی گئی ہے۔ تقریباً چونسٹھ فیصد افراد نے ایران سے متعلق پالیسی اور ملک کی معیشت، خصوصاً مہنگائی سے نمٹنے کے طریقہ کار پر صدر ٹرمپ پر تنقید کی ہے۔ صرف بتیس فیصد امریکی شہریوں نے مہنگائی سے نمٹنے کی پالیسی کو درست قرار دیا، جبکہ اڑسٹھ فیصد اس سے غیر مطمئن ہیں۔

ملکی سمت کے بارے میں بھی رائے منقسم نظر آتی ہے۔ صرف تینتیس فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ ملک درست سمت میں جا رہا ہے، جبکہ چھیاسٹھ فیصد کے مطابق امریکا غلط سمت کی طرف بڑھ رہا ہے، جو مجموعی عوامی تشویش کی نشاندہی کرتا ہے۔

سیاسی بنیادوں پر صورتحال مختلف ہے۔ ریپبلکن ووٹرز میں ٹرمپ کی حمایت اب بھی نسبتاً زیادہ یعنی تینتیس فیصد سے زیادہ ہے، تاہم گزشتہ چند ماہ کے دوران اس میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مجموعی طور پر بھی ان کی حمایت کرنے والوں کی شرح کم ہو کر باون فیصد تک آ گئی ہے، جو پہلے اٹھاون فیصد تھی۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں