ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی: حوالہ ہنڈی نیٹ ورکس سے 2 ارب روپے برآمد

پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (Federal Investigation Agency) نے یورپ اور خلیجی ممالک سے منسلک حوالہ ہنڈی نیٹ ورکس کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 ارب روپے برآمد کر لیے ہیں۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون انعام اللہ خان گنڈاپور کے مطابق کارروائی کے دوران ایرانی کرنسی کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی بھی سامنے آئی، جس میں تقریباً 21 کروڑ روپے مالیت کی کرنسی قبضے میں لی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ کریک ڈاؤن کے دوران امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم سمیت مختلف غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی، جبکہ مجموعی طور پر 15 ماہ میں 549 چھاپے مار کر 1337 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق اس کارروائی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث ایک منظم گروہ بھی پکڑا گیا، جس میں ایک ڈاکٹر سمیت 4 افراد شامل ہیں۔

حکام کے مطابق یہ گروہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے غریب افراد اور بھٹہ مزدوروں کو مبینہ طور پر ایک لاکھ روپے کے عوض گردے فروخت کرنے پر مجبور کرتا تھا، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں