English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 تہران سے مسقط اور استنبول کے لیے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا آغاز

القمر

تہران: ایران کے مرکزی ہوائی اڈے سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے، جس کے تحت مسقط اور استنبول کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کی جا رہی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار سے تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مسقط اور استنبول کے لیے بین الاقوامی پروازیں دوبارہ بحال کی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے 18 اپریل سے مرحلہ وار فضائی آپریشنز کی بحالی شروع کی تھی، جس کے تحت ایک منظم منصوبے کے تحت چار مراحل میں پروازیں بحال کی جا رہی ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں مشرقی علاقوں کی فضائی سروسز فعال کی گئیں، جبکہ 20 اپریل کو بڑے ہوائی اڈوں سمیت اہم بین الاقوامی ٹرمینلز کو دوبارہ کھولا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ فضائی سروسز کی مکمل بحالی کا مقصد معمول کی بین الاقوامی پروازوں کو جلد از جلد بحال کرنا اور مسافروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ اس اقدام سے ایران کی فضائی رابطہ کاری میں بہتری اور بیرون ملک سفر کرنے والے شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا ہونے کی توقع ہے۔

عالمی سطح پر خطے کی مجموعی صورتحال اور سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد ایران بتدریج اپنے فضائی نظام کو معمول پر لا رہا ہے تاکہ بین الاقوامی روابط کو دوبارہ مستحکم کیا جا سکے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے