English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان سے حج پروازیں بلا تعطل جاری، ایک ہفتے میں 15 ہزارسےزائد عازمین مدینہ پہنچ گئے

القمر

اسلام آباد: پاکستان سے حجاز مقدس کے لیے حج پروازوں کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے اور پہلے 7 روز کے دوران 15 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ابتدائی 7 دن میں 59 پروازوں کے ذریعے 15 ہزار 26 عازمین حج کو مدینہ منورہ پہنچایا گیا، جبکہ ہفتے کے روز مزید 8 پروازوں کے ذریعے 2 ہزار 200 پاکستانی عازمین کو سعودی عرب روانہ کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق عازمین حج کو مختلف سہولیات کی فراہمی کے لیے وزارت مذہبی امور کے 80 اہلکار، حج میڈیکل مشن کے 50 ارکان اور 134 دیگر سول ملازمین بطور خدام الحجاج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ مین کنٹرول آفس، ایئرپورٹ استقبالیہ، خوراک، رہائش، ٹرانسپورٹ، ریاض الجنہ، مکہ روانگی، گمشدگی و بازیابی، کال سینٹر اور شعبہ شکایات سمیت تمام شعبے 24 گھنٹے فعال ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے