English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وائٹ ہاؤس ڈنر میں حملہ کرنے والے شخص کی شناخت سامنے آگئی، حملہ آور ٹیچر نکلا

القمر

وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ڈنر میں فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کی شناخت سامنے آ گئی ہے، جو ایک سابق استاد بتایا جا رہا ہے۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے حکام نے حملہ آور کو کول تھامس ایلن کے نام سے شناخت کیا ہے، جو لاس اینجلس کا رہائشی ہے۔ سوشل میڈیا معلومات کے مطابق 31 سالہ کول کیلٹیک کا گریجویٹ ہے اور جز وقتی طور پر ٹیچنگ اور گیم ڈیولپمنٹ سے وابستہ تھا۔

میئر واشنگٹن کے مطابق مسلح شخص ہوٹل کی لابی میں سیکرٹ سروس اہلکاروں کی جانب بڑھا، تاہم ایک اہلکار نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے روک لیا۔

پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم ہوٹل میں بطور مہمان موجود تھا، تاہم حملے کی وجہ اور ہدف کے بارے میں تاحال کچھ واضح نہیں ہو سکا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ حملہ آور ہتھیاروں سمیت اندر کیسے داخل ہوا۔ ملزم کے پاس ایک شاٹ گن، ایک ہینڈ گن اور کئی چاقو موجود تھے، اور اسے پیر کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے