English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاسپورٹ کنٹرول رولز بحال، حکومت کو شہریوں کے پاسپورٹ غیر فعال کرنے کا اختیار دوبارہ مل گیا

القمر

اسلام آباد میں وفاقی آئینی عدالت نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن رولز کی کالعدم دفعات بحال کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔ عدالت نے حکومتی اپیل کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

عدالت کے فیصلے کے بعد شہریوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے اور پاسپورٹ غیر فعال کرنے کا حکومتی اختیار دوبارہ بحال ہو گیا ہے۔ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے یہ دفعات کالعدم قرار دی تھیں۔

سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ کیس غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے سے متعلق ہے یا کسی اور نوعیت کا ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ایک شہری غیر قانونی طور پر ایران گیا تھا جہاں سے اسے واپس بھیج دیا گیا تھا۔

وفاقی آئینی عدالت نے مزید کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے معاملے پر تفصیلی سماعت آئندہ مقرر کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے