English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آر ایل این جی کی کمی سے گیس بحران شدت اختیار کر گیا

القمر

لاہور میں آر ایل این جی کی عدم دستیابی کے باعث گیس بحران مزید شدید ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن کے پاس موجود ذخائر میں تیزی سے کمی آ رہی ہے، جس کے باعث پاور اور کھاد سیکٹر کو گیس کی فراہمی انتہائی کم سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کو بھی گیس کی سپلائی میں کمی کر دی گئی ہے، جبکہ مجموعی سپلائی 700 ملین کیوبک فٹ تک گر گئی ہے۔ یہ مقدار ایران امریکا کشیدگی سے پہلے 1200 ملین کیوبک فٹ یومیہ تھی۔

ذرائع کے مطابق گیس کا شارٹ فال 600 ملین کیوبک فٹ سے تجاوز کر چکا ہے، جس سے توانائی کے نظام پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

دوسری جانب سوئی گیس حکام کا مؤقف ہے کہ کھانے کے اوقات میں صارفین کو گیس کی فراہمی جاری رکھی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے