English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم، وزیراعظم شہباز شریف 18 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب

القمر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی اے ٹربیونل کے ممبر فنانس کی عدم تعیناتی کے کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کو 18 مئی کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں طلب کر لیا ہے۔

سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ وزیراعظم خود عدالت میں آ کر بتائیں کہ ٹربیونل کے ممبر فنانس کی تعیناتی کیوں نہیں کی گئی۔

عدالت میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ ایک ریٹائرڈ جج کو ٹربیونل کا ممبر تعینات کیا گیا ہے، جس پر جج نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ ججز نے ٹربیونلز میں تعیناتیوں کا سلسلہ عام کر رکھا ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے مزید کہا کہ اگر 18 مئی تک تعیناتی نہ ہوئی تو وزیراعظم کو خود آ کر وضاحت دینا ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے