English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران کے پاس کئی سالوں تک جنگ کے لیے میزائل اور ڈرون کے ذخائر کا انکشاف

القمر

تہران: سینئر ایرانی رکن پارلیمنٹ نے واضح کیا ہے کہ ایران کے پاس دشمن کے خلاف سالوں تک جنگ کیلیے میزائل اور ڈرون کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔

ایرانی پارلیمنٹ کے کمیشن برائے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے نائب سربراہ علاؤ الدین بروجردی نےمیڈیاکو بتایا کہ ہم نے ابھی تک اپنی خفیہ صلاحیتیں ظاہر ہی نہیں کیں۔

علاؤ الدین بروجردی نے اعلان کیا کہ ایران کے میزائل اور ڈرون کے ذخائر اتنے وسیع ہیں کہ وہ برسوں کی جنگ کی ضروریات پوری کر سکتے ہیں۔

انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ تہران نے ابھی تک اپنی مکمل فوجی صلاحیتوں کا استعمال نہیں کیا ہے۔

علاؤ الدین بروجردی نے امریکی بحری ناکہ بندی کو غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور دعویٰ کیا کہ اس وقت تقریباً 120 بحری جہاز آبنائے ہرمز کے قریب گزرنے کے منتظر ہیں جبکہ بہت سے ایرانی جہاز امریکی مداخلت کے بغیر اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے