ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی وزیرستان میں فوجی چوکی پر بارود سے بھری گاڑی کا ناکام خودکش حملہ، سات شہری زخمی



وانا:

جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی چوکی پر دہشت گردوں کے ناکام خودکش حملے میں سات شہری زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں خوارج بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے آئے، پاک فوج کے ہائی الرٹ دستے کی بروقت کارروائی کے باعث گاڑی کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا۔

خودکش حملہ آور اور گاڑی کو پوسٹ سے فاصلے پر نشانہ بنانے سے نہ صرف بڑے جانی نقصان سے بچاؤ ہوا بلکہ حملہ آور خوارج بھی ہلاک ہوگیا۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

ڈی ایچ کیو اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر جان محمد کے مطابق خودکش حملے کے نتیجے میں زخمی ہوئے سات شہریوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال وانا لایا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں