English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور؛ گھریلو ناچاقی پر شوہر نے تشدد کرکے بیوی کو قتل کر دیا

القمر



لاہور:

باٹا پور کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے تشدد کرکے بیوی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق 25 سالہ بسمہ کو اسکے شوہر نذر نے تشدد کرکے قتل کیا، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کروا دیا اور ملزم نذر کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او باٹا پور نفری کے ہمراہ فوری موقع پر موجود ہیں، پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکھٹے کر لیے۔

ایس پی کینٹ اختر نواز کا کہنا تھا کہ مقتولہ کے والد طارق کی مدعیت میں ملزم نذر عباس کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے ایس ڈی پی او باغبانپورہ کو فوری ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی۔

ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور قرار واقع سزا دلوائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے