English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ثنا یوسف کے قاتل عمر حیات کو ایک اور مقدمے میں سزا

القمر

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کے ملزم عمر حیات کو اسلحہ کے مقدمہ میں بھی سزا سنا دی گئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے عمر حیات کو پاکستان آرمز آرڈیننس کی سیکشن 13 کے تحت سزا سنائی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ عمر حیات کو اسلحہ کے کیس میں 2 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جاتی ہے۔ جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید ایک ماہ قید کاٹنا ہوگی۔

یاد رہے کہ عمر حیات کے خلاف اسلحہ کا مقدمہ تھانہ سمبل میں درج تھا۔ اس سے قبل ملزم کو ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو جان سے مارنے کے مقدمے میں سزائے موت بھی سنائی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے