English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور میں پنکی نیٹ ورک کے گرد گھیرا تنگ، دو غیر ملکی منشیات ڈیلر گرفتار

القمر



لاہور:

انمول عرف پنکی سے جڑے منشیات کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ منشیات ڈیلروں کو حراست میں لے لیا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے دونوں افراد غیر ملکی افریقی باشندے ہیں جو لاہور میں سرگرم تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد مبینہ طور پر پنکی کے منشیات نیٹ ورک کا حصہ تھے اور شہر میں منشیات کی سپلائی سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث رہے۔


Express News

انمول پنکی کے سہولت کاروں کے گرد پولیس نے گھیرا تنگ کردیا


Express News

پنکی کے 16 بینک اکاؤنٹ ملے، معاملہ منی لانڈرنگ کی طرف جارہا ہے، سندھ پولیس کی سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ


Express News

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی میں ایک بار پھر ڈرگ کوئین انمول عرف پنکی کے معاملے کی گونج

تفتیشی حکام نے پنکی کے موبائل نیٹ ورک اور رابطوں کا ریکارڈ حاصل کرکے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق انمول عرف پنکی کے دورانِ تفتیش ہونے والے اہم انکشافات کی روشنی میں مزید چھاپوں اور گرفتاریوں کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ مختلف شہروں میں موجود ممکنہ سہولت کاروں کی معلومات بھی اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے