ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اب ڈرائیور کی چھٹی، ٹیسلا کی بغیر اسٹیئرنگ وہیل گاڑی سڑکوں پر آ گئی!

(4 ستمبر 2026): اب ڈرائیور کی ہو جائے گی چھٹی کیونکہ ٹیسلا کمپنی نے بغیر اسٹیئرنگ وہیل کی گاڑی متعارف کرا دی ہے جو سڑکوں پر بھی آ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیسلا کمپنی نے بغیر اسٹیئرنگ وہیل کے دو نشستوں والی سائبر کیپ کی رونمائی کر دی ہے اور ابتدائی طور پر اس کی امریکی شہر آسٹن میں محدود پیمانے پر سروس شروع کی گئی ہے۔

اس جدید کار میں نہ اسٹیئرنگ وہیل ہے اور نہ ہی پیڈلز۔ یعنی یہ گاڑی خود چلائے گی اور مسافر صرف بیٹھ کر سفر کا مزا لیں گے۔

ٹیسلا کا کہنا ہے کہ ابھی یہ سروس صرف مخصوص علاقوں میں متعارف کرائی گئی ہے۔ تاہم کرائے کی ادائیگی اور بکنگ سے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں