ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بولر نے عالمی ریکارڈ بنانے کیلیے 100 کلومیٹر دوڑ کر گیند کرائی

(4 ستمبر 2026): عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے نوجوان فاسٹ بولر نے 100 کلومیٹر کے طویل رن اپ کے ساتھ دوڑ کر گیند کرائی۔

ہر شخص بالخصوص ایتھیلیٹس کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ایسے عالمی ریکارڈ بنائیں کہ ان کا نام ریکارڈ بک میں امر ہو جائے، اس کے لیے وہ غیر معمولی اور منفرد کارنامے انجام دیتے ہیں۔

یہ انوکھا میچ برطانیہ میں کھیلا گیا، جہاں کلب کرکٹر نے عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے 100 کلومیٹر تک دوڑ کر گیند کرائی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 22 سالہ سام بوڈوانو نامی اس کرکٹر نے عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے لندن میں واقع لارڈز کرکٹ اسٹیڈیم سے دوڑنا شروع کیا اور مسلسل 14 گھنٹے 6 منٹ تک دوڑ کر سرے پہنچا اور وہاں گیند کرائی۔

بولر کے اسٹارٹ اپ سے بال کرانے تک مسلسل دوڑنے کے دوران گیند بولر کے ہاتھ میں رہی اور سام نے یہ گیند اپنے والد کو کرائی، جنہوں نے اسے کور کی جانب کھیلا مگر کوئی رن نہیں بن سکا۔

سام بوڈوانو کے مطابق دوڑ کے دوران مسلسل گیند کو تھامے رکھنا بہت مشکل محسوس ہوا لیکن ایک نیک مقصد نے ان کی ہمت بندھائے رکھی۔

انہوں نے بتایا کہ گیند کرانے کے لیے 100 کلومیٹر دوڑنے کا مقصد صرف عالمی ریکارڈ بنانا ہی تھا، بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ایک فلاحی ادارے کے لیے 6 ہزار پاؤنڈ سے زائد رقم کو اکٹھا کرنا بھی تھا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ میں یہ اعزاز اب تک ایک ایسے بولر کے نام ہے جس نے اگست 2024 میں 15 میل دوڑ کر گیند کروائی تھی۔ تاہم سام بوڈوانو کے لیے گنیز بک نے اب تک آفیشل عالمی ریکارڈ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں