ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیا کی سب سے ’’ دُبلی پتلی کار‘‘، ریکارڈ بُک میں نام درج

(11 ستمبر 2026): اٹلی کے مکینک نے دنیا کی سب سے پتلی اور چلنے والی کار تیار کر کے ریکارڈ بُک میں اپنا نام درج کرا لیا۔

آپ نے اب تک مختلف ماڈلز کی جدید اور پرانی گاڑیاں چلتی دیکھی ہوں گی، تاہم ایک بات ان میں یکساں ہوتی ہے کہ گاڑیوں کی چوڑائی معمولی فرق کے ساتھ ایک جیسی ہوتی ہے۔

تاہم اٹلی کے مکینک اینڈریا مرازی نے حیرت انگیز کارنامہ انجام دیتے ہوئے دنیا کی سب سے پتلی اور چلنے والی کار تیار کر کے نہ صرف دنیا بھر کو حیران کر دیا ہے بلکہ گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام بھی درج کرا لیا ہے۔

صرف 20 سینٹی میٹر (تقریباً 19.6 انچ) چوڑی یہ انوکھی گاڑی ایک عام موٹر سائیکل سے بھی زیادہ تنگ ہے، جس میں ایک ڈرائیور ہی بمشکل سما سکتا ہے۔ اس کی لمبائی 145 سینٹی میٹر اور وزن 264 کلو گرام ہے۔

اس عجوبہ کار کو 1993 کی ’’فیاٹ پانڈا‘‘ کار کو درمیان سے کاٹ کر اور اس میں الیکٹرک اسکوٹر کی موٹر نصب کر کے تیار کیا گیا ہے۔

صرف ایک نشست پر مشتمل یہ الیکٹرک گاڑی 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سڑک پر چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس کار کی ویڈیو بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین اس حیرت انگیز کار کو دیکھ کر اس کے موجد کی صلاحیتوں کو سراہ رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں