ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں کیا اب گدھے نرس کی ذمہ داریاں نبھائیں‌ گے؟ نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری

(30 ستمبر 2026): طب کی دنیا میں صدیوں سے انسان ہی خدمات انجام دیتے آ رہے ہیں اب اے آئی کی بھی انٹری ہو گئی لیکن پڑوسی ملک تو اس شعبے میں گدھے کو لے آیا۔

جی ہاں بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں اپنی نوعیت کا حیران کن واقعہ رونما ہوا ہے، جہاں ایک گدھے کے نام پر نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش نرسز رجسٹریشن کونسل کے آن لائن پورٹل اور دستاویزات کی جانچ کے نظام کو آزمانے کے لیے این ایس یو آئی کے ریاستی نائب صدر روی پرمار نے ایک تجربہ کیا، جس کا نتیجہ انہیں شرمندہ کر گیا۔

انہوں نے کونسل کے آن لائن پورٹل پر ایک گدھے کی تصویر اپ لوڈ کی۔ اس کے علاوہ نرسنگ کی کسی حقیقی تعلیمی اہلیت کے بغیر جعلی دستاویزات بھی منسلک کیں۔

صرف اتنا ہی نہیں بلکہ درخواست میں امیدوار کے والد کے نام کی جگہ”Donkey Father” (گدھے کا باپ) درج کیا گیا تھا۔

اتنے واضح انداز میں نام اور گدھے کی تصویر ہونے کے باوجود مقررہ فیس کی ادائیگی ہوتے ہی کونسل کے آن لائن سسٹم نے کسی تصدیق کے بغیر خودکار طریقے سے اسی گدھے کے نام پر عارضی نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔

یہ حیران کن واقعہ تصاویر کے ساتھ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس کے ساتھ ہی پورے ہندوستان میں نرسنگ کے تعلیمی اور رجسٹریشن نظام پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

یہ معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مدھیہ پردیش نرسز رجسٹریشن کونسل نے اضافی سسٹم ویریفکیشن چیکس نافذ کیے جانے تک رجسٹریشن کا عمل عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں