ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا میں ’شارک‘ سڑکوں پر تیرنے لگیں

امریکا کے ساحلی علاقے میں ’شارک‘ سڑکوں پر تیرنے لگیں ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی کے ایک ساحلی علاقے میں سمندری طوفان کے بعد شہری اس وقت ششدر رہ گئے جب انہوں نے گلیوں میں گاڑیوں کی جگہ ایک شارک کو تیرتے دیکھا۔

کیمرے میں محفوظ یہ انوکھا منظر ڈریو پروکاسینو نامی ایک شہری نے نیو جرسی کے ’سرف سٹی‘ کے علاقے میں اپنے موبائل سے ویڈیو کی شکل میں محفوظ کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پانی سے بھری ایک سڑک پر ایک شارک کا پر صاف طور پر اوپر اٹھتا اور گاڑیوں کے راستے پر تیرتا نظر آیا۔

ڈرائیو وے سے سمندر کی طرف پیش قدمی کرتے شارک کی ویڈیو بنانے والے شہری کے مطابق شارک تیرتے ہوئے ایک گھر کے گیراج میں غائب ہوئی اور پھر وہاں سے قریبی بارنیگیٹ بے کی سمت چلی گئی۔

ماہرینِ حیاتیات اور وائلڈ لائف ماہرین نے ویڈیو کا جائزہ لینے کے بعد بتایا کہ یہ ایک ’اسموتھ ڈاگ فِش‘ شارک تھی جو طوفان اور پانی کی تیز لہروں کے باعث ساحلی حدود سے نکل کر رہائشی آبادی کی سڑکوں پر آ گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں