ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھدرواہ میں دو گاڑیاں متصادم، 6افراد زخمی

بھدرواہ/ڈوڈہ ضلع کے بھدرواہ کے نلتی گاؤں میں پیر کے روز دو ماروتی گاڑیوں کے درمیان شدید ٹکرکے نتیجے میں کم از کم چھ افراد زخمی ہوگئے۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ حادثہ نلتی علاقے میں پیش آیا، جہاں دو ماروتی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے سب ضلع اسپتال بھدرواہ منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
زخمیوں کی شناخت شفقت اقبال (50) ساکن پاسری محلہ بھدرواہ، سجاد احمد (50) ساکن نگر بھدرواہ، محمد ایوب (62) ساکن لوانگ ضلع کٹھوعہ، فردوس احمد (54) ساکن صرافہ محلہ بھدرواہ، نصیر احمد (55) ساکن نگر بھدرواہ اور وسیم راجہ (50) ساکن پاسری محلہ بھدرواہ کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لے کر مزید کارروائی شروع کردی ہے، جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں