ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چلتی ٹرین سے درجنوں مسافر باہر کود گئے (ویڈیو وائرل)

(9 اکتوبر 2026): چلتی ٹرین سے کودنا جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے لیکن ایک تیز رفتار ٹرین سے مسافروں کی بڑی تعداد نے چھلانگ لگا دی۔

ٹرانسپورٹ کوئی بھی ہو، چلتی ٹرانسپورٹ سے کودنا خطرناک ہوتا ہے اور اگر بات ہو تیز رفتار ٹرین کی تو اس سے کودنا تو موت کے کنویں میں چھلانگ لگانے کے مترادف ہوتا ہے۔

تاہم ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں مسافر چھلانگیں لگا کر ٹرین سے باہر آ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو ریاست اتر پردیش بارہ بنکی کی ہے، جہاں دوپہر کے وقت ٹرین میں ٹکٹ چیکر کی پولیس کے ہمراہ آمد کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافر گرفتاری اور جرمانے کے خوف سے ریل سے باہر کودنے لگے۔

رپورٹ کے مطابق ایودھیا سے لکھنو جانے والی ٹرین جیسے ہی رسولی اسٹیشن پر کچھ دیر رکنے کے بعد وہاں سے روانہ ہوئی تو ٹکٹ چیکنگ ٹیم پولیس کے ہمراہ اس میں سوار ہو گئی اور مسافروں کے ٹکٹ کی چیکنگ شروع کر دی۔

ٹرین میں اس وقت بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، جن میں پولیس کو دیکھ کر بھگدڑ مچ گئی اور انہوں نے خود کو بچانے کے لیے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگانا شروع کر دی ان میں خواتین مسافر بھی شامل تھیں۔

 

اس دوران کچھ مسافروں نے خود کو ٹرین کے واش روم میں بند کر لیا لیکن ٹیم نے اندر چھپے لوگوں کو باہر نکال کر ان سے جرمانے وصول کیے۔

ریلوے حکام کے مطابق مختلف ٹرینوں میں خصوصی ٹکٹ چیکنگ مہم چلائی گئی۔ تقریباً 5 سے 6 ٹرینوں میں کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 371 ٹکٹ کے بغیر سفر کرنے والے مسافروں کو پکڑا اور ان سے لاکھوں روپے جرمانہ وصول کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں