پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے سوشل میڈیا پر اپنی خفیہ منگنی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اصل حقیقت واضح کر دی۔
حال ہی میں گلوکار کی چند تصاویر وائرل ہوئیں جن میں وہ کریم رنگ کے روایتی لباس میں ایک خاتون کے ساتھ بیٹھے دکھائی دیے جبکہ خاتون نے ہلکے سبز رنگ کا عروسی جوڑا پہن رکھا تھا۔
تصاویر میں شادی کی مناسبت سے سجاوٹ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کر دی تھیں کہ عاصم اظہر نے خفیہ طور پر منگنی کر لی ہے۔
View this post on Instagram
تاہم گلوکار نے انسٹاگرام اسٹوری پر وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تصاویر ایک فوٹو شوٹ کی تھیں جو کسی نے سیٹ سے لیک کر دی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں ایسے تشہیری حربوں کا شوق نہیں اور جب بھی ان کی منگنی ہو گی تو وہ دھوم دھام سے کریں گے۔
واضح رہے کہ عاصم اظہر اس سے قبل اداکارہ میرب علی سے منگنی کر چکے ہیں، تاہم بعد میں دونوں نے علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا۔