دنیا بھر میں جی ٹی اے کا چرچا، مگر ان 6 ممالک میں یہ گیم بین کیوں؟

دنیا بھر میں مقبول ویڈیو گیم ’جی ٹی اے 6‘ کی ریلیز کے باوجود روس، چین اور بعض دیگر ممالک کے گیمرز کو اس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس، چین، قطر، لبنان، بحرین اور تائیوان میں گیم کی دستیابی یا اس سے متعلق خصوصی آفرز پر پابندیاں ہیں۔

چین میں غیر ملکی ویڈیو گیمز کی فروخت کے لیے حکومتی منظوری ضروری ہے جبکہ جی ٹی اے سیریز کے تشدد اور بالغوں کے لیے مخصوص مواد کے باعث منظوری حاصل کرنا مشکل ہے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

روس میں 2022 سے سونی کی پلے اسٹیشن اسٹور سروسز معطل ہونے کے باعث گیم دستیاب نہیں۔

دوسری جانب قطر کے مقامی پلے اسٹیشن اسٹور پر بھی گیم موجود نہیں، جبکہ بحرین، لبنان اور تائیوان سمیت بعض ممالک کو مفت GTA+ سبسکرپشن کی پیشکش سے خارج رکھا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں