مکہ اتحادکا اہم 2روزہ اجلاس 26نومبر کو اسلام آباد میں شروع ہوگا

اہم سفارتی پیش رفت، تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے، تعاون پر غور ہوگا۔

November 23, 2026 · اہم خبریں

اسلام آباد میں مکہ معاہدے کے حوالے سے ہونے والے سہ ملکی مذاکرات کا منظ منظر

اسلام آباد میں مکہ معاہدے کے حوالے سے ہونے والے سہ ملکی مذاکرات کا منظ منظر

 

مکہ معاہدے پر پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان اہم مذاکرات 26 اور 27 نومبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوں گے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ان اعلیٰ سطح کے مذاکرات میں تینوں برادر ممالک کے وزرائے خارجہ اور متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران مکہ معاہدے پر مکمل عمل درآمد، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس سفارتی مشاورتی عمل کا مقصد خطے میں امن و استحکام اور باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا ہے۔

تینوں ممالک اس معاہدے پر عمل درآمد کے لیے طریقۂ کار وضع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اجلاس میں تینوں ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر خان نے  ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا  تھا کہ یہ اجلاس معاہدے کے تحت پیش رفت کا جائزہ لینے اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کا موقع فراہم کرے گا کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ یہ ابھی ارتقائی مراحل میں ہے اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت ہو گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں