حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اور مرکز میں اس کی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے درمیان جاری کشیدگی کے تازہ ترین واقعے میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں دیے گئے ریمارکس ”ناقابل قبول“ ہیں۔ اور انہوں نے پارٹی کی ”ریڈ لائن“ (حد) عبور کر لی ہے۔
پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان اور رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے خواجہ آصف کی 19 نومبر کی ایک پوسٹ پر سخت رد عمل دیا ہے؛ اپنی پوسٹ میں خواجہ آصف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی دو ویڈیو کلپس شیئر کی تھیں۔
خیال تھا کہ نئی نسل ھماری نسل سے بہتر اور اصول پرست ھوگی۔ پتہ نہیں تھا یہ دو نمبری میں استاد نکلیں گے۔ کمال کے رنگ بدلیں گے ۔ مختیاریااے تے گل ود گئی اے https://t.co/h0r7FbNMX8
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 19, 2026
پہلے کلپ میں بلاول بھٹو کو پی ٹی آئی اور اس کے بانی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دوسری کلپ میں جو کراچی پریس کلب میں ان کے حالیہ خطاب سے لی گئی، وہ عمران خان کو "سیاسی قیدی” قرار دیتے ہیں۔
ان دونوں کلپس پر تبصرہ کرتے ہوئے آصف نے ‘ایکس’ پر لکھا "ہمیں یقین تھا کہ نئی نسل ہماری نسل سے بہتر اور زیادہ اصول پسند ہوگی۔ معلوم نہ تھا کہ یہ لوگ بددیانتی کے ماہر نکلیں گے اور اتنی حیران کن تیزی سے اپنے رنگ بدلیں گے۔”
ان کے اس بیان پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے رحمان نے ‘ایکس’ پر لکھا کہ "وفاقی وزیرِ دفاع کی جانب سے پیپلز پارٹی اور ہماری قیادت، بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں تبصروں کا یہ سلسلہ ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے ‘ریڈ لائن’ (حد) عبور کر لی ہے۔”
Unacceptable flow of comments from the Federal Defence Minister about @PPP_Org and our leadership @BBhuttoZardari. He has crossed a red line. https://t.co/pgPWIWbE0Y
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) November 22, 2026
شرمیلا فاروقی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور جماعت کے خلاف تضحیک آمیز زبان، بالخصوص چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ ریمارکس، ہمارے لیے ناقابلِ قبول ہیں۔ یہ ہمارے لیے ایک ریڈ لائن ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور تنظیم کے خلاف تضحیک آمیز زبان، بالخصوص چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ ریمارکس، ہمارے لیے ناقابلِ قبول ہیں۔ یہ ہمارے لیے ایک سرخ لکیر ہے۔
خواجہ آصف صاحب، سیاسی اختلاف کا حق سب کو حاصل ہے، لیکن اختلاف اور تضحیک کے درمیان ایک… https://t.co/MWzozt4WyK
— Dr. Sharmila Sahibah Faruqui (Phd) s.i (@sharmilafaruqi) November 22, 2026
اس سے قبل خواجہ آصف نے لاہور میں بلاول ہاؤس کی ملکیت کا معاملہ سیاسی بحث میں شامل کر لیا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیرِ دفاع نے بلاول ہاؤس لاہور کی ملکیت اور اس کے استعمال پر سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا: ”کیا کوئی اس جائیداد کی ملکیت کے بارے میں بتا سکتا ہے؟ اس کا مالک کون ہے اور وہاں کون رہتا ہے؟ اگر اس محل نما قلعے کو کوئی استعمال کر رہا ہے، تو وہ کون لوگ ہیں؟“
کوئ اس پراپرٹی کی ملکیت بتا دے۔۔ کو ن مالک ھے۔ اور رہائشی کون ھے یا ھیں۔ اگر یہ محل نما قلعہ کسی کے استعمال میں ھے ،اگر ھے تو وہ کون ھیں۔ جن گھروں کا قانونی ٹائٹل آپ کے پاس نہ ھو یا آپ justify نہ کرسکتے ھوں ۔ تو کیا آپ morally کوئی مقام claim کر سکتے ھیں ۔ وقت آگیا ھے وطن عزیز… https://t.co/PTueCCoB8u
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 19, 2026