خوشخبری ، پٹرول مزید 4 روپے ، ڈیزل 5 روپے فی لٹر سستا

پٹرول کی نئی قیمت 314 روپے فی لٹر مقرر ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 348 روپے فی لٹر ہوگئی

November 25, 2026 · اہم خبریں, قومی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی قیمت 314 روپے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 348 روپے فی لٹر ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 26 نومبر تک کے لیے ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں