سفارتی مراسلے کی گمشدگی : کیا عمران خان غداری کے مرتکب ہوئے ہیں؟

وزیراعظم ہاﺅس ،ایوان صدر نہایت حساس ترین علاقوں میں شمار کئے جاتے ہیں مگر بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارے ملک میں کوئی بھی جگہ ایسی نہیں رہی کہ جسے ہم محفوظ قراردے سکیں اور اسے قابل اعتماد قراردیاجاسکے۔ابھی کچھ دن پہلے آڈیولیکس کامسئلہ درپیش ہوا تو وزیراعظم ہاﺅس میں ہونے والی حساس ترین بات چیت مزید پڑھیں

روس اور یوکرین تشدد اور موت کا سلسلہ بند کریں : پاپائے روم

پاپائے روم فرانسس نے یوکرین میں جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ملکوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔ خبر کے مطابق، پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ روس یوکرین معاہدے میں اقلیتوں کے جائز قانونی حقوق کا خیال رکھا جائے۔ پوپ فرانسس نے مزید کہا کہ روسی صدر مزید پڑھیں

حقیقی آزادی کیلئے جان کی قربانی دینے کیلئے بھی تیار ہوں، عمران خان

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے تیسری دفعہ میرے گھر پولیس بھیجی ہے، دھمکیاں دینے کے بجائے پکڑ کے جیل میں ڈال ہی دو۔ ٹیکسلا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ساری قوم کو مزید پڑھیں

پاکستان: سیلاب متاثرین کےلیے قائم خیمہ بستی کا نام رجب طیب ایردوان رکھ دیا گیا

پاکستان میں سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے  رجب طیب ایردوان  خیمہ بستی قائم کی گئی ہے۔  یہ بستی صوبہ سندھ کے بھولاری قصبے میں قائم کی گئی ہے جس کا نام پاکستانی حکام کی تجویز پر رجب طیب ایردوان خیمہ بستی رکھا گیا ہے۔  یہ قصبہ حیدر آباد شہر کے قریب  واقع ہے جہاں قائم زدہ بستی مزید پڑھیں

ہم نے لیمان شہر کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے:یوکرینی صدر

یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقی علاقے میں اہم شہر لیمان کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور مزید پیش رفت ہوسکتی ہے۔ خبرکے مطابق، یوکرین کے سینئر عہدیداروں نے بتایا کہ فوج نے کئی ہفتوں بعد میدان جنگ میں اہم کامیابی حاصل کرلی ہے اور مشرق کی طرف مزید پیش رفت کی جاسکتی ہے۔ یوکرین مزید پڑھیں

انگلینڈ کی پاکستان کو ساتویں ٹی20 میں 67 رنز سے شکست، سیریز 3-4 سے جیت لی

انگلینڈ نے ڈیوڈ ملان اور ہیری بروکس کی شان دار بیٹنگ اور کرس ووکس کی بہترین باؤلنگ کی بدولت پاکستان کے خلاف آخری ٹی20 میں 209 رنز کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے 67 رنز سے کامیابی حاصل کی اور سیریز 3- 4 سے جیت لی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری مزید پڑھیں

کویت میں کابینہ کے تمام وزرا مستعفی

کویتی حکومت کے تمام وزرا نے اپنا استعفی امیر کویت شیخ نواف الاحمد الصباح کو پیش کردیا ہے  جو کہ  مملکت کے وزیراعظم بھی ہیں۔ یہ اعلان نائب وزیر اعظم، وزیر تیل، وزیر مملکت برائے کابینہ امور اور قائم مقام وزیر مملکت برائے قومی اسمبلی امور ڈاکٹر محمد الفریس نے  قصرِسیف میں منعقدہ کابینہ کے ایک غیر مزید پڑھیں