پاکستان، ایران اور ترکی کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے مال بردار ٹرین سروس کا آغاز ہوگیا۔ وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے مارگلہ ریلوے اسٹیشن پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کے ہمراہ اسلام آباد – تہران – استنبول (آئی ٹی آئی) مال مزید پڑھیں
زمرہ: تازہ ترین خبر یں
پاکستان: مارچ میں او آئی سی کا معمول کا اجلاس ہونے جا رہا ہے، فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) میں شرکت کرنے والے تمام ممالک کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے مارچ میں او آئی سی کا ایک اور اجلاس ہوگا۔ اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں فواد چوہدری نے کہا کہ او آئی سی مزید پڑھیں
یہ پہلی حکومت ہے جو بلدیاتی انتخابات میں بری طرح ہاری ہے، مریم نواز
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی جو کارکردگی ہے وہ خود اس کے بوجھ تلے دب گئے ہیں، میرا نہیں خیال کہ اس کے بعد ان کا کوئی سروائیول ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر انہوں نے کہا کہ وہی نیب جو میری مزید پڑھیں
افغانستان اور عراق میں سویلین ہلاکتوں کی تعداد امریکا کی تسلیم کردہ تعداد سے کہیں زیادہ ہے، رپورٹ
واشنگٹن: کئی برسوں کی قانونی کارروائیوں اور مہینوں کی تحقیقات کے بعد اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ اس نتیجے پر پہنچا کہ عراق اور افغانستان میں سویلین ہلاکتوں کی تعداد امریکا کی تسلیم کردہ تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔ مشرق وسطیٰ میں امریکی جنگوں کی تحقیقات کی کوشش کا خلاصہ کرتے ہوئے اخبار نے لکھا کہ ’وعدہ مزید پڑھیں
22 دسمبر 2021 کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے لمبی رات
موسمِ سرما میں ویسے تو دن چھوٹے جبکہ راتیں لمبی ہوجاتیں ہیں لیکن آج 22 دسمبر کو رواں سال 2021 کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے لمبی رات ہے۔ آج سورج صبح 7 بج کر 13 منٹ پر طلوع (کراچی میں) ہوا اور غروبِ آفتاب شام 5 بج کر 48منٹ پر ہوا۔ اسی مزید پڑھیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے جعلی مقابلوں پر برطانوی پارلیمنٹ کا تشویش کا اظہار
برطانیہ کے دارالعوام نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور بھارتی فورسز کے جعلی مقابلوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشمیریوں سے ناروا سلوک پر لندن میں بھارتی ہائی کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔ برطانوی پارلیمنٹ کے 28 اراکین نے مشترکہ طور پر لکھے گئے خط میں لندن میں قائم مزید پڑھیں
ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے 1.543 ارب ڈالر کے 6 معاہدوں پر دستخط
وفاقی حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے توانائی کے شعبے، شہری انفراسٹرکچر، سماجی تحفظ، سڑکوں اور آبی وسائل سے متعلق منصوبوں کی مالی معاونت کے لیے 1.543 ارب ڈالر کے چھ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ معاہدوں پر سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن میاں اسد حیاالدین اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی نے مزید پڑھیں
ڈیل ڈن ہوچکی ہے
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ن لیگ کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار سے متعلق سوال کا جواب دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز سے پوچھا گیا کہ وزارت عظمیٰ کےلیے ن لیگ کے اگلے امیدوار کون ہوں گے؟ ن لیگی نائب صدر نے جواب مزید پڑھیں
بلدیاتی انتخابات میں شکست پررپورٹ تیار، پی ٹی آئی کا ارکان اسمبلی کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
خیبرپختون خوا میں بلدیاتی انتخابات میں شکست پر رپورٹ تیار کرلی گئی ہے، جس کی بنیاد پر ارکان قومی اسمبلی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست کی وجوہات پر رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ جس میں انکشاف مزید پڑھیں
گیس بحران شدید اور حماد اظہر کا رویہ انتہائی شرمناک ہے، گورنر سندھ و حکومتی ایم این اے حماد اظہر پر برس پڑے
گیس بحران پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کی حماد اظہر پر کڑی تنقید۔ گورنر سندھ اور پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے حماد اظہر کے رویے کو شرمناک قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہرکو گیس بحران پر اپنی ہی جماعت کے اراکین اسمبلی کی تنقید مزید پڑھیں