آئی ڈی بی کی مہمند ڈیم اور کووڈ ویکسین سپورٹ کیلئے پاکستان کو 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے قرض کی منظوری

اسلام آباد: اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ڈی بی) نے دو منصوبوں خیبر پختونخوا میں مہمند ڈیم کی تعمیر اور ملک میں انسداد کووڈ ویکسین سپورٹ کے لیے پاکستان کو 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی۔ وزارت نے بتایا کہ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے منظوری سے متعلق آئی ڈی مزید پڑھیں

بین الاقوامی زیرآب کیبل میں خرابی پر انٹرنیٹ کے متبادل ذرائع کا انتظام کیا گیا، پی ٹی سی ایل

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے کی رپورٹس پر کہا ہے کہ بین الاقوامی زیرآب کیبل میں خرابی پر انٹرنیٹ کے متبادل ذرائع کا انتظام کر لیا گیا ہے۔ پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘اے مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کی بڑی وجہ امیدواروں کا غلط انتخاب تھا، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں امیدواروں کے غلط انتخاب کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خراب کارکردگی کی بڑی وجہ قرار دیا۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’پی ٹی آئی مزید پڑھیں

برلن کے ساتھ اختلاف کے جواب میں روس نے 2 جرمن سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا

روس نے جرمن عدالت کے فیصلے پر برلن کے ساتھ اختلاف کے جواب میں دو جرمن سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا۔ جرمن عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ ماسکو نے 2019 میں برلن کے ایک پارک میں چیچنیا کے سابق کمانڈر کے قتل کا حکم دیا تھا۔ روسی وزارت خارجہ نے مزید پڑھیں

درخواست گزار نے وزیراعظم کے خلاف نااہلی کی درخواست واپس لے لی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست گزار کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف 2018 میں دائر نااہلی کی درخواست واپس لینے پر معاملہ نمٹا دیا۔ متفرق درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی۔ درخواست گزار عبدالوہاب بلوچ نے عمران مزید پڑھیں

جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی کارروائی میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا اعتراف

اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نے جنوری 2020 میں امریکی کارروائی میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت میں ملک کا کردار کی تصدیق کردی ہے۔ خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی کارروائی میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے بارے میں یہ پہلا سرعام اعتراف ہے۔ مزید پڑھیں

کابل میں افغان شہریوں کا افغانستان کے اربوں ڈالر کے منجمد اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تقریباً 200 افغان شہریوں نے احتجاجی مارچ کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری کی طرف سے منجمد کیے گئے افغانستان کے اربوں ڈالر کے اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دو دہائی تک جاری رہنے والی جنگ کے بعد معاشی بحران سے دوچار مزید پڑھیں

سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات کو روکنے کیلئے عدالتی نظام میں بہتری کی ضرورت ہے، سی آئی آئی

اسلامی نظریاتی کونسل (سی آئی آئی) نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش سنگین مسئلہ قوانین کا نفاذ ہے جبکہ سیالکوٹ میں غیر ملکی شہری کی ہلاکت جیسے واقعات کو روکنے کے لیے عدالتی نظام میں بہتری کی ضرورت ہے۔ سی آئی آئی نے کہا کہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینا قرآن و سنت، مزید پڑھیں

پشاور پولیس کا کامیاب آپریشن، داعش کا سینئر کمانڈر اور 3 دہشت گرد ہلاک

پشاور کے فقیر آباد تھانے کی حدود میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں دہشت گرد تنظیم داعش کے سینئر کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ صوبائی دارالحکومت کے پولیس سربراہ عباس احسن نے ملک سعد شہید پولیس لائنز میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ کے متعدد مزید پڑھیں