‘دہشتگردی کےخلاف اپنا دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے’

امریکا نے دہشت گردی کے خلاف بھرپور دفاع کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیشنل سکیورٹی کے بیانات سے واقف ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے۔ افغانستان دہشت گردی کا آلۂ کار نہ بنے۔ امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مزید پڑھیں

ٹی ٹی پی کی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو وارننگ

تحریک طالبان پاکستان کی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ برسر اقتدار مسلط کردہ ٹولوں (پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن) کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھانے پر غور کررہی ہے۔ اگر یہ دوپارٹیاں اپنے مؤقف پر ڈٹی رہیں اور فوج کی غلامی کا نشہ انکے دماغ سے نہ نکلا مزید پڑھیں

لشکر خراسان نے خانیوال میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی

پنجاب کے ضلع خانیوال میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)کے ڈائریکٹر نوید اور انسپکٹر ناصر کے قتل کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔ لشکر خراسان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ رپورٹ کے مطابق مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ملتان میں مقتولین کے ڈرائیور کی مدعیت مزید پڑھیں

سال 2022 میں ترکیہ نے 85 ممالک کو 145 ملین ڈالر کے پھول برآمد کئے

ترکیہ کے آرائشی پھولوں، پودوں اور  متعلقہ اشیاء کے سیکٹر  نے گذشتہ سال میں 85 ممالک کو تقریباً 145 ملین ڈالر  مالیت کی برآمدات کی ہیں۔ اپنے طبعیاتی  ماحول سے مخصوص 3 ہزار 500 سے زائد پودوں اور بوٹیوں کے ساتھ ترکیہ  ہر سال وسیع پیمانے پر پھولوں کی شاخوں، باغیچوں اور گھروں کے اندر  مزید پڑھیں

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا گوادر میں انٹرنیٹ بحالی، دفعہ 144 ہٹانے کا مطالبہ

ایمنسٹی انٹرنیشنل ساؤتھ ایشیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں گوادر میں عوامی احتجاج کو حکومت کی جانب سے طاقت سے زیر کرنے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاگیا کہ گوادر میں انٹرنیٹ کی بندش اور "ہنگامی قانون کے نفاذ” کو فوری طور پر روکا جائے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل ساؤتھ ایشیا نے سلسلہ وار ٹویٹس مزید پڑھیں

ڈنمارک میں برڈ فلو،50 ہزار مرغیاں تلف کر دی گئیں

ڈنمارک کے ایک پولٹری فارم میں برڈ فلو کے بعد پچاس ہزار مرغیاں تلف کر دی گئی ہیں۔ ادارہ برائے غذائی تحفظ کےمطابق، یہ واقعہ اوروم نامی قصبے کے ایک پولٹری فارم میں برڈ فلو وائرس کا پتہ چلا۔ اس وبا کے پھیلاو کو روکنے کےلیے  فارم میں موجود پچاس ہزار مرغیاں تلف کر دی گئی ہیں۔ مزید پڑھیں

اسرائیلی فوج نے بیت الحم میں ایک 15 سالہ فلسطینی لڑکے کو شہید کر دیا

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے بیت الحم میں ایک 15 سالہ فلسطینی لڑکے کو شہید کر دیا  ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے ایک تحریری بیان میں  کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے بیت المقدس میں دہیشہ پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بولا ہے ۔ اطلاع ملی ہے کہ  چھاپے کے دوران مزید پڑھیں

ترکیہ، یونانی کوسٹ گارڈز کی طرف سے دھکیلے گئے تارکین وطن کو زندہ بچا لیا گیا

چناق قلعے کے ضلع آئیواجک کے کھلے سمندر میں یونانی کوسٹ گارڈ ٹیم کی جانب سے ترک  علاقائی پانیوں میں واپس دھکیلے  گئے  61 غیر قانونی تارکین وطن کو  ترک ساحلی سیکیورٹی قوتوں نے سمندر سے زندہ نکال لیا ہے۔ کوسٹ گارڈ کمانڈ کی ٹیموں نے آئیواجیک  کے ساحل پر ربڑ کی کشتی اور لائف مزید پڑھیں

نائیجیریا میں ہیضے کی وباء پھیل گئی

نائیجیریا کے صوبہ ایبونی میں ہیضے کی وباء میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبے کے علاقے آفیکپو میں ہیضے کی وباء پھیل گئی ہے۔ وباء میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں  اور ہسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد  30 تک پہنچ گئی ہے۔ صوبائی انتظامیہ نے وباء کے مزید پڑھیں

آسٹریا: مسجد پر حملہ

بڑھتی ہوئی اسلام مخالفت کی وجہ سے سرفہرست ملک ‘ آسٹریا’ میں ایک مسجد پر حملہ کیا گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق دارالحکومت ویانا  کے علاقے اوٹاکرنگ میں فاتح جامع مسجد کے داخلی حصے میں توڑ پھوڑ  اور لوٹ مار کی گئی۔ تا حال حملہ آوروں کی   شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس نے حملے کی مزید پڑھیں