اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں کوڑا کرکٹ اور فضلہ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی غرض سے ایک اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے جو اس شعبے میں قومی سطح پر نئی پالیسی وضع کرے گی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں نرسز کی غفلت، ہارٹ سرجری کے دوران مریض کے جسم میں قینچی چھوڑ دی
فیصل آباد میں طبی غفلت کا ایک سنگین واقعہ سامنے آیا ہے جہاں دل کے آپریشن کے دوران مریض کے سینے میں قینچی چھوڑ دی گئی۔ فیصل آباد ادارہ برائے امراضِ قلب کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ندیم کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ ثقلین کا دل کا آپریشن کیا گیا مزید پڑھیں
پراپرٹی پر قبضے کیلیے پاکستانی نژاد امریکی خاتون قتل کیس؛ شوہر کی سزائے موت برقرار
راولپنڈی: پراپرٹی پر قبضے کے لیے پاکستانی نژاد امریکی خاتون قتل کیس میں عدالت نے شوہر کی سزائے موت برقرار رکھی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہ سواتی قتل کیس میں اہم عدالتی پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں ہائی کورٹ نے قاتل شوہر رضوان حبیب کی سزائے موت برقرار رکھی ہے۔ مزید پڑھیں
فیصل واوڈا پنکی کو تمغہ دیے جانے کے منتظر، شاعری بھی کر ڈالی
فیصل واوڈا منشیات فروش پنکی کو تمغہ دیے جانے کیے منتظر ہیں جبکہ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں اس حوالے سے شاعری بھی کی۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ٹوئٹ میں فیصل واوڈا نے کہا کہ انتظار ہے کہ منشیات فروش پِنکی کو کب تمغہ دیا جائے گا! اب تو وہ بھی مزید پڑھیں
پنجاب میں موٹر سائیکل، کار اور کمرشل گاڑی مالکان کے لیے اچھی خبر
لاہور: حکومت پنجاب کی طرف سے ٹریفک جرمانوں میں کمی کر دی گئی، جس کے لیے ون ایپ کو بھی اپ ڈیٹ کر دیا گیا۔ کمرشل گاڑیوں کو بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر آج سے چالان ٹکٹ جاری ہوں گے۔ موٹر سائیکل کے موبائل فون، لین لائن، ٹریفک بہاؤ میں خلل، پریشر ہارن مزید پڑھیں
کراچی؛ ایف آئی اے کا چھاپا، 940 ملین ایرانی ریال اور لاکھوں روپے برآمد
ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے غیر قانونی فارن کرنسی ڈیلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں ایرانی ریال برآمد کر لیے۔ ترجمان کے مطابق کارروائی ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون منتظر مہدی کی ہدایات پر عمل میں لائی گئی جبکہ چھاپا ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی مزید پڑھیں
وزیراعظم نے مختلف وزارتوں اور محکموں میں بہتری کیلیے کتنے اجلاس کیے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزیراعظم کی جانب سے مختلف وزارتوں اور اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کیے گئے اجلاسوں کی تفصیلات پیش کی گئیں۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے گزشتہ ایک سال کے دوران اہم قومی معاملات اور مختلف شعبوں میں اصلاحات کے لیے مجموعی مزید پڑھیں
گوجرانوالہ: لیبیا کشتی حادثے میں ملوث باپ بیٹے کو 22، 22 سال قید کی سزا
گوجرانوالہ میں انسانی اسمگلنگ اور لیبیا کشتی سانحے سے متعلق اہم مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے ملوث باپ بیٹے کو مجموعی طور پر طویل قید اور بھاری جرمانے کی سزا دے دی۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی خصوصی عدالت میں زیرِ سماعت مقدمے کا فیصلہ جج کی جانب سے سنایا گیا، مزید پڑھیں
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 55سال بعداعلیٰ سطحی سول سروسز تعلقات بحال
لاہور: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 55سال بعداعلیٰ سطح پر سول سروسز تعلقات بحال ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بنگلادیش سول اسٹیبلشمنٹ میں ادارہ جاتی تعاون کے نئے باب کا آغاز ہو گیا، پاکستان بنگلادیش نالج کوریڈور کی بنیاد رکھ دی گئی۔بنگلادیشی وفد نے لاہور میں مختلف ملاقاتوں اور اجلاسوں میں شرکت کے علاوہ کراچی مزید پڑھیں
زرمبادلہ کے ذخائرمیں ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ
پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 15 ارب 86 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 5 ارب مزید پڑھیں