کراچی: بیٹی کی تدفین کے لیے جانے والے باپ کو مزاحمت پر قتل کرنے والا ڈاکو پولیس مقابلے میں زخمی ہوگیا، جسے گرفتار کرلیا گیا۔ سپر ہائی وے پنجاب بس اڈے کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر بیٹی کی تدفین کے لیے جانے والے باپ کو قتل اورچچا کوزخمی کرنے والے سفاک مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
ورکرز ویلفیئر فنڈ کی وصولی کا تنازع؛ سندھ ریونیو بورڈ کے ریفرنسز جرمانے کے ساتھ خارج
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ورکرز ویلفیئر فنڈ کی وصولی کے تنازع پر سندھ ریونیو بورڈ کے دو ریفرنسز جرمانے کے ساتھ خارج کر دیے۔ عدالت نے سندھ ریونیو بورڈ پر مجموعی طور پر دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ جسٹس آغا فیصل نے ریمارکس دیے کہ ریفرنسز نہ صرف قانونی دائرہ اختیار سے باہر مزید پڑھیں
بشریٰ بی بی کے گھروالوں کی سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل سے اہم ملاقات
اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فیملی کی سپرٹینڈنٹ سے ملاقات کروائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بشری بی بی کی بیٹی اور بھابھی نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں بھابھی مہر النساء، بیٹی مبشرہ شیخ اور مزید پڑھیں
آن لائن بینک فراڈ کیس: آئینی عدالت کا شہری کے حق میں فیصلہ، بینک کی اپیل مسترد
اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے آن لائن بینک فراڈ سے متعلق اہم کیس میں نجی بینک کی اپیل مسترد کرتے ہوئے متاثرہ شہری کو رقم واپس کرنے کا حکم برقرار رکھا ہے۔ عدالت نے بینکنگ سکیورٹی پر بھی سخت سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی رقوم کا تحفظ بینکوں کی بنیادی ذمہ داری مزید پڑھیں
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی اصل وجوہات: بھاری ٹیکسز کا انکشاف
اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیچھے کارفرما عوامل اور عوام سے وصول کیے جانے والے بھاری ٹیکسوں کی تفصیلات منظر عام پر آ گئی ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات حکومت کی آمدنی کا ایک اہم ترین ذریعہ بن چکی ہیں۔ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق مزید پڑھیں
منی پور میں کشیدگی، آسام رائفلز کیمپ پر قبضے کی ویڈیو وائرل
منی پور میں علیحدگی پسندوں کی جانب سے آسام رائفلز کے ایک کیمپ پر مبینہ قبضے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس کے بعد علاقے کی صورتحال پر نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح افراد کیمپ کے اندر داخل ہو رہے ہیں اور بغیر مزید پڑھیں
خاتون کی دوسری شادی کی بنیاد پر بچے کی حوالگی دادی یا پھوپھی کو دینےکی درخواست مسترد
اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے خاتون کی دوسری شادی کی بنیاد پر بچے کی حوالگی دادی یا پھوپھی کو دینے کی درخواست مسترد کر دی۔ 9 سالہ بچے کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی مزید پڑھیں
جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف 15 مئی کو اسلام آباد میں بڑے احتجاج کا اعلان
اسلام آباد: جماعت اسلامی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور ملکی سطح پر جاری مہنگائی کے خلاف 15 مئی کو دارالحکومت میں بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ عوام اب مزید بوجھ برداشت نہیں کریں گے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے پریس مزید پڑھیں
سینیٹ میں ارکانِ پارلیمنٹ کیلئے بلیو پاسپورٹ بل پیش، حکومتی و اپوزیشن ارکان ایک پیج پر آگئے
اسلام آباد: سینیٹ میں پارلیمنٹرینز اور ان کے اہلخانہ کو بلیو پاسپورٹ کی سہولت دینے سے متعلق ترمیمی بل پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان ایک مؤقف پر نظر آئے جبکہ بل کو مزید غور کیلئے قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔ ایوانِ بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر عبدالقادر نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں بارش، لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند، مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش
خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا، تاہم بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور پانی کے بہاؤ کے باعث مشکلات بھی پیدا ہو گئیں۔ مانسہرہ، سوات اور مالاکنڈ سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح مظفرآباد، مزید پڑھیں