بلوچستان کے کچھ علاقوں میں موبائل اور  انٹرنیٹ عارضی طور پر معطل

اسلام آباد:بلوچستان کے کچھ علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے بلوچستان کے کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ کے ساتھ ساتھ موبائل فون سروس بھی عارضی طور پر معطل کیے جانے کی تصدیق کردی ہے۔ پاکستان مزید پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید 15 روز برقرار رہیں گی

اسلام آباد:ملک میں پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتیں مزید 15 روز کے لیے برقرار رہیں گی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی مزید پڑھیں

بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا

راولپنڈی: بشریٰ بی بی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق خبروں کے بعد عمران خان کا بیان سامنے آ گیا۔ بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا گیا ہے، وہ مزید پڑھیں

پنجاب حکومت کے خسارے میں جانے کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، خبروں کی تردیدکرتی ہوں: عظمی بخاری

ؑلاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی سہ ماہی میں خسارے کی خبروں کی تردید کرتی ہوں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دستاویزات وزارتِ خزانہ کی ویب سائٹ پر موجود ہیں، آئی ایم ایف نے تسلیم کیا خسارے کی رپورٹ غلط ہے اس کو ٹھیک مزید پڑھیں

قوم بارانِ رحمت کیلیے نماز استسقا ادا کرے، وزیراعظم کی درخواست

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے درخواست کی ہے کہ بارانِ رحمت کے لیے نماز استسقا ادا کریں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے درخواست کی ہے کہ ملک میں بارانِ رحمت کےلیے نماز استسقا ادا کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مزید پڑھیں

اسموگ کے تدارک کیلئےپنجاب میں نئی پابندیاں عائد

لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کے تدارک کے لیے نئی پابندیاں عائد کردی گئیں۔ انوائرمینٹل پروٹیکشنل ایجنسی پنجاب کے ہدایت نامے کے مطابق لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان میں 17 نومبرتک تمام تجارتی مارکیٹس، دکانیں، بازار اور شاپنگ مالز رات 8 بجےبندہوں گے۔ نئی پابندیوں میں فارمیسی، میڈیکل اسٹور، میڈیکل لیبارٹریز، ویکسی مزید پڑھیں

عمران خان کا سیاسی پابندیوں  اور گرفتاریوں کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

اسلام آباد: بانی چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے سیاسی پابندیوں اور گرفتاریوں کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت درخواست دائر کی مزید پڑھیں

ضمنی بلدیاتی الیکشن کے جعلی نتائج:جماعت اسلامی کل لائحہ عمل کا اعلان کرے گی

کراچی:ضمنی بلدیاتی الیکشن کے جعلی نتائج اور عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالے جانے کے  حوالے سے جماعت اسلامی کل اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا مزید پڑھیں

اڈیالہ جیل کا قیدی خونی انقلاب کے خواب دیکھ رہا ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور: پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہےکہ اڈیالہ جیل کا قیدی خونی انقلاب کے خواب دیکھ رہا ہے، لاشوں کی سیاست بانی پی ٹی آئی کا پرانا وطیرہ ہے۔ وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھاکہ اڈیالہ جیل کے قیدی کو جیل سے نکلنے کیلئے لاشوں کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے مزید پڑھیں

عمران خان نے نوجوانوں کو 24 نومبر احتجاج کی تیاری کا پیغام دیا ہے، علیمہ خان

راولپنڈی:بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ  عمران خان نے نوجوانوں کو 24 نومبر احتجاج کی تیاری کا پیغام دیا ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ احتجاج کرناہمارا قانونی و آئینی حق ہے۔ ہمارے مطالبات تسلیم کیے جانے تک احتجاج کا مزید پڑھیں