موٹروے اور پنجاب پولیس کا مشترکہ آپریشن؛ فیصل آباد سے اغواء کیا گیا تاجر بازیاب

راولپنڈی: موٹروے پولیس اور  پنجاب پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے فیصل آباد سے اغواء کیے گیے غلہ منڈی کے تاجر کو بازیاب کروا لیا، اغواء کار تاجر اور گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوجانے میں کامیاب ہوگئے۔ حکام کے مطابق 5 نامعلوم افراد خود کو حساس ادارے کا اہلکار بتا کر فیصل آباد کی غلہ مزید پڑھیں

بارکھان میں کرش پلانٹ پر مسلح افراد کی فائرنگ، 3مزدور اغوا، پولیس چوکی پر بھی حملہ

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بارکھان میں سیکیورٹی صورتحال ایک بار پھر کشیدہ ہوگئی جب نامعلوم مسلح افراد نے زرغون کنسٹرکشن کمپنی کے کرش پلانٹ (سنگ شکن پلانٹ) پر رات گئے شدید حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں نے پہلے پلانٹ پر فائرنگ کی اور وہاں موجود موسیٰ خیل سے تعلق رکھنے والے تین مزدوروں کو اغوا مزید پڑھیں

شہید لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز کو مانسہرہ میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔ لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز کی نمازِ جنازہ میں اہلِ خانہ، اعلیٰ فوجی افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد مزید پڑھیں

سرحد پار دہشتگردی برداشت سے باہر، منصوبہ ساز کہیں بھی محفوظ نہیں رہیں گے، صدر آصف زرداری

آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرحد پار دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کا صبر اپنی حد کو پہنچ چکا ہے اور ملک اپنے دفاع کے فطری حق کے تحت ضروری اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تشدد کی منصوبہ بندی کرنے والے عناصر چاہے کہیں بھی مزید پڑھیں

پشاور میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس پر کتنے اخراجات لگے

پشاور میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے منعقدہ اجلاس پر 20 لاکھ روپے کے اخراجات سامنے آئے ہیں، جن کی ادائیگی خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کرے گی۔ صوبائی حکومت نے 25 فروری کو ہونے والے کابینہ کے 48 ویں اجلاس کا ایجنڈا تیار کر لیا ہے، جس کی مزید پڑھیں

سکیورٹی فورسز کا پشین میں کامیاب آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

پشین: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے پشین میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے خودکش حملہ آور سمیت فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ مزید پڑھیں

کراچی، رہائشی فلیٹس دھماکا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی تحقیقات میں اصل حقیقت سامنے آ گئی

کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے رہائشی فلیٹس میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں، جہاں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے کی اصل وجہ گیس لیکج قرار دے دی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے سلنڈر دھماکے کے کوئی شواہد نہیں ملے جبکہ متاثرہ فلیٹس میں مزید پڑھیں

گرلز ایجوکیشن کی بہتری کیلئے پالیسی سازی میں طالبات اور اساتذہ کو شامل کیا جائے!!

لڑکیوں کی تعلیم معاشرتی ترقی، خاندان کی خوشحالی اور نسل نو کی بہتر تربیت کے لیے ناگزیر ہے۔ تعلیم لڑکیوں کو خودمختار بناتی ہے، انہیں اپنے حقوق و فرائض سے آگاہ کرتی ہے اور بہتر فیصلے کرنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے جس سے ایک مضبوط اور باشعور معاشرہ تشکیل پاتا ہے لہٰذا لڑکیوں کی مزید پڑھیں

کراچی، سائٹ ایریا کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، کولنگ کا عمل جاری

کراچی: شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا میں نورس چورنگی کے قریب ٹیکسٹائل فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی تھی، مگر فائر بریگیڈ کی کوششوں سے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ پلاسٹک کولر بنانے والی فیکٹری میں لگی جہاں بڑی مزید پڑھیں

کوہاٹ، لیڈی ڈاکٹر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق، ینگ ڈاکٹرز کا آج سے ہڑتال کا اعلان

کوہاٹ: ڈسٹرکٹ اسپتال میں ڈیوٹی مکمل کرکے گھر جانے والی لیڈی ڈاکٹر مہوش کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کوہاٹ کے مطابق ڈاکٹر مہوش ایوننگ ڈیوٹی کے بعد رکشے میں گھر جا رہی تھیں کہ اسپتال کے قریب مسلح ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے مزید پڑھیں