ہم صرف لاشیں اٹھانے کے لیے نہیں ہیں،ردعمل دینا آتا ہے،وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے سینیٹ اجلاس میں افغانستان میں کی گئی حالیہ فضائی کارروائی پر حکومت کا مؤقف بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے بارہا سرحد پار دراندازی کے شواہد افغان حکام کے سامنے رکھے، مگر وہاں سے کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوئی۔ چیئرمین مزید پڑھیں

ہٹ دھرمی سے مسائل حل نہیں ہوتے، مذاکرات ہی راستہ ہیں، رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی فریق ہٹ دھرمی پر قائم رہے اور بات ماننے کو تیار نہ ہو تو پھر معاملات آگے بڑھانا مشکل ہو جاتا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ سیاست دانوں نے ماضی میں میثاقِ جمہوریت مزید پڑھیں

پنجاب میں پہلی بار مفت میت منتقلی سروس شروع کرنے کی منظوری

لاہور: پنجاب حکومت نے پہلی مرتبہ اسپتال سے میت کو گھر منتقل کرنے کے لیے مفت ایمبولینس سروس شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں اس منصوبے کی اصولی منظوری دی گئی اور متعلقہ حکام سے فوری عملدرآمد کا پلان طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں مزید پڑھیں

سپریم کورٹ کا تشریحی اختیار ختم، آئینی عدالت کو وسیع اختیارات حاصل

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے ایک اہم اور تاریخی فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ آئین و قانون کی تشریح کا اختیار اب صرف وفاقی آئینی عدالت کو حاصل ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس عامر فاروق نے تحریر کیا جس میں 27ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتی اختیارات کی نئی آئینی اسکیم کو مزید پڑھیں

سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات، بچوں کے بیانات میں اہم انکشافات

کراچی: سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے قائم کمیشن کے روبرو ایس ایس پی ٹریفک اعجاز شیخ پیش ہوئے اور واقعے سے متعلق تفصیلی بیان ریکارڈ کرایا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ دو بچے ماچس سے کھیل رہے تھے جس کے دوران مزید پڑھیں

ایم کیو ایم کا سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کرنیوالے جوڈیشل کمیشن پر تحفظات کا اظہار

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے قائم عدالتی کمیشن پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کہا کہ جس انداز میں تحقیقات آگے بڑھ رہی ہیں، اس پر وہ فی الحال مزید پڑھیں

کرک میں ایف سی قلعے پر حملہ، زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر فائرنگ، تین اہلکار شہید اور پانچ زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں فیڈرل کانسٹیبلری کے قلعہ پر ایک پرتشدد حملے کے دوران 3 اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حملہ ابتدائی طور پر کواڈ کاپٹر کے ذریعے کیا گیا، جس سے قلعہ پر تعینات 5 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او مزید پڑھیں

 جو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا، نیست و نابود کر دیا جائے گا، طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشوں کا جال بُننے والوں کو ایک بار پھر واضح پیغام مل چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق طارق فضل چوہدری نے ایکس پرپیغام جاری کیا جس میں کہا کہ یہ سرزمین کمزور نہیں، یہ شہداء کے لہو سے مضبوط ہوئی ہے۔ افغانستان میں بھارتی سرپرستی مزید پڑھیں

کراچی؛ گیس سلنڈر دھماکے سے رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، ایک فرد جاں بحق

کراچی: کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد، بلاک ڈی فائیو اسٹار چورنگی کے قریب واقع بسم اللہ ریزیڈنسی میں رہائشی فلیٹ میں گیس سلنڈر کے دھماکے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس میں ایک لڑکا ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دھماکے کی زوردار آواز کے بعد عمارت میں رہائشیوں میں مزید پڑھیں

لیاقت بلوچ کی محمود اچکزئی سمیت اپوزیشن قائدین سے ملاقاتیں، تحریک پر تبادلہ خیال

لاہور: جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کی اپوزیشن قائدین سے اہم ملاقاتیں ہوئیں جن میں ملکی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام آباد میں لیاقت بلوچ کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات مزید پڑھیں