سونا مزید سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج بھی گر گئی

کراچی: سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج بھی کم ہونے کی وجہ سے سستا ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں  آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن فی اونس سونے کی قیمت 30ڈالر 94سینٹس کی کمی سے 4ہزار 297ڈالر کی سطح پر آگئی ۔ عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی مزید پڑھیں

آزاد کشمیر پولیس کا ریاستی رٹ بحال کرنے کا دعویٰ

راولاکوٹ : آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں گزشتہ 24گھنٹوں سے جاری کشیدگی اور پرتشدد واقعات کے بعد پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے امن و امان کی صورتحال پر مکمل قابو پانے کا دعویٰ کردیا۔  ترجمان آئی جی آزاد کشمیر پولیس کے مطابق راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح اور پرتشدد شرپسند عناصر کو مزید پڑھیں

یہ لوگ عمران خان کو کبھی نہیں توڑ سکتے، مصطفی نواز کھوکھر

اسلام آباد:تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان کے رہنماءمصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ یہ لوگ عمران خان کو نہیں توڑسکتے، حکومت تو یہ سوچنا ہی چھوڑ دے۔  پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان کا ایک انتہائی اہم اور ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں گلگت بلتستان کے حالیہ انتخابات، آزاد مزید پڑھیں

گلگت بلتستان انتخابات، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 9 نشستوں پر کامیاب

گلگت بلتستان اسمبلی کے 24 حلقوں میں ووٹنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، 24 میں سے 19 نشستوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 9 نشستیں جیت کر سب سے آگے ہے، آزاد امیدواروں نے 6، مسلم لیگ (ن) نے 3 اور مجلس وحدت مسلمین نے ایک نشست پر مزید پڑھیں

نئے بجٹ میں اہم ٹیکس مراعات کے لیے آئی ایم ایف کی حتمی منظوری کا انتظار

اسلام آباد: وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ سے تجاویز کی منظوری کا انتظار کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں حکومت نے ٹیکس نظام میں تبدیلیوں کے اہم پیکیج تیار کر لیے ہیں۔ بجٹ تجاویز میں تنخواہ دار افراد کے لیے انکم مزید پڑھیں

جے یو آئی (ف) کاگلگت بلتستان انتخابات کے نتائج پر تحفظات کا اظہار

جمعیت علمائے اسلام (ف) نے گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے نتائج پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ جے یو آئی (ف) کے رہنما عبدالغفور حیدری نے کہا کہ فارم 45 سے متعلق سامنے آنے والے تحفظات انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہیں۔ ان مزید پڑھیں

بجٹ میں سولر اور الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس مراعات ختم ہونے کا امکان

اسلام آباد: آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے باعث آئندہ وفاقی بجٹ میں سولر توانائی اور الیکٹرک گاڑیوں پر دی گئی ٹیکس مراعات کو ختم یا محدود کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جس سے عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔ حکومتی ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی مزید پڑھیں

کراچی: سیف سٹی کے تحت 40 ہزار گاڑیاں بلیک لسٹ، کن گاڑیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا؟

کراچی: سندھ پولیس نے سیف سٹی منصوبے کے تحت شہر بھر میں 40 ہزار گاڑیوں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے، جبکہ ان کے خلاف کارروائی کا آغاز یکم جولائی سے کیا جائے گا۔ پولیس حکام کے مطابق بلیک لسٹ کی جانے والی گاڑیوں میں وہ گاڑیاں بھی شامل ہیں جو فروخت ہونے کے باوجود مزید پڑھیں

لاہور: شادی ہال میں انتظامات کی شکایت پر باراتیوں اور انتظامیہ میں جھگڑا، فائرنگ سے 3 افراد زخمی

لاہور: شادی ہال میں انتظامات پر ہونے والی تلخ کلامی جھگڑے میں تبدیل ہوگئی، جس کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ہربنس پورہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں شادی کی تقریب کے دوران انتظامات پر باراتیوں اور شادی ہال کی انتظامیہ کے درمیان مزید پڑھیں

پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ، مختلف شہروں میں درجہ حرارت 48 ڈگری تک جانے کا امکان

لاہور: پنجاب بھر میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی لہر نے عوام کو مشکل میں ڈال دیا ہے، جہاں سورج کی تپش نے معمولات زندگی کو متاثر کر رکھا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں صبح مزید پڑھیں