پاکستانی حجاج کی واپسی کا سلسلہ جاری، 34سے زائد وطن پہنچ گئے

اسلام آباد: حج 2026 کی ادائیگی کے بعد پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ حکام کے مطابق اب تک 34 ہزار سے زائد پاکستانی حجاج وطن پہنچ چکے ہیں جبکہ 84 ہزار 791 حجاج ابھی سعودی عرب میں موجود ہیں جن کی مرحلہ وار واپسی جاری رہے گی۔ وزارت مذہبی امور مزید پڑھیں

آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مرکزی دفتر سیل، پولیس کا اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ

مظفرآباد: آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دی گئی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے مظفرآباد میں قائم تنظیم کے مرکزی دفتر کو سیل کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پولیس اور انتظامیہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دفتر کی تلاشی لی، جس مزید پڑھیں

آزاد کشمیر کی صورتحال مذاکرات سے حل ہونی چاہیے، چیئرمین بلاول زرداری

اسلام آباد: پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ تمام مسائل کا حل مذاکرات، سیاسی مشاورت اور جمہوری عمل کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔ چیئرمین بلاول زرداری کی زیر صدارت آزاد کشمیر پارلیمانی پارٹی کا اہم مزید پڑھیں

پنجاب میں ہیٹ ویو کی دستک؟ لاہور میں صبح سویرے ہی سورج نے آگ برسانا شروع کر دی

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک اور شدید گرم موسم کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ آئندہ دنوں میں گرمی کی شدت مزید بڑھنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ لاہور میں صبح سویرے ہی سورج نے اپنی تپش دکھانا شروع کر دی اور صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی مزید پڑھیں

گلگت بلتستان اسمبلی کے لیے انتخابی دنگل سج گیا، 24 نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری

گلگت بلتستان اسمبلی کے 24 حلقوں میں انتخابی دنگل سج گیا، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے ختم ہوگیا، جس کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے اور نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرکے انتخابی مزید پڑھیں

جی بی اے 2 پولنگ اسٹیشن نمبر 403 پر لیگی کارکنان اور جیالوں میں جھگڑا 

جی بی اے 2 کے پولنگ اسٹیشن نمبر403 پر لیگی کارکنان اور جیالے آپس میں لڑ پڑے۔ ن لیگی امیدوار حافظ حفیظ الرحمن کے پولنگ اسٹیشن کے دورے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔ حافظ حفیظ الرحمٰن کے پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے پر پیپلز پارٹی کارکنوں نے اعتراض کیا جس پر  ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکنان مزید پڑھیں

گلگت بلتستان، شفاف انتخابات کے لیے کنٹرول روم قائم، 24 گھنٹے نگرانی جاری رہے گی

گلگت: گلگت بلتستان میں شفاف، منصفانہ اور پرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے چیف الیکشن کمشنر نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے پرسنل سیکرٹری کے کمرے کو کنٹرول روم قرار دے دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کنٹرول روم 6 جون سے 8 جون تک مسلسل فعال رہے گا اور 24 گھنٹے مزید پڑھیں

بجٹ سے قبل ہی سولر پینلز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ

وفاقی بجٹ پیش ہونے سے پہلے ہی سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ مختلف صلاحیت کے سولر پینلز کے نرخوں میں نمایاں بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق بجٹ سے قبل مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں ہونے والے اس اچانک اضافے نے صارفین اور سولر مزید پڑھیں

وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی اور اہم معاملات پر گفتگو

لاہور: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہم ملاقات کی ہے، جس میں ملکی سلامتی اور اہم سفارتی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو بشکیک میں منعقدہ شنگھائی تعاون کانفرنس میں ہونے والی اپنی اہم ملاقاتوں سے آگاہ کیا۔ نجی  ٹی وی کی مزید پڑھیں

جنوبی وزیرستان: زمین کے تنازع پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

جنوبی وزیرستان: زمین کی ملکیت کے تنازع نے ایک بار پھر خونریز شکل اختیار کر لی، جہاں دو متحارب گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے گل کچ میں پیش آیا، جہاں مزید پڑھیں