معیشت کی تباہی کی اصل وجہ سود ہے، فرید احمدپراچہ

لاہور(نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ ہماری معیشت کی تباہی کی اصل وجہ ہی سود ہے۔ سود میں اضافہ کر کے مہنگائی کم کرنے کا فارمولا غیر اسلامی، غیر آئینی اور غیر دانشمندانہ ہے۔ اس کے ذریعے مہنگائی میں مزیداضافہ ہو گا، معیشت مزید برباد ہو گی اور مزید پڑھیں

لاپتا افراد کی بازیابی میں ناکامی حالات کو بگاڑرہی ہے،لیاقت بلوچ

گوادر/ اسلام آباد/ لاہور(نمائندگان خصوصی) نائب امیر جماعت اسلامی سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ لاپتا افراد کی بازیابی میں حکومت کی ناکامی حالات کو بگاڑ رہی ہے۔گوادر میں 31دن سے ’’گوادر کو حق دو تحریک‘‘ دھرنا جاری ہے، عوام کے جائز مطالبات ہیں۔ وفاقی، صوبائی حکومتوں، سول انتظامیہ اور ریاستی حساس مزید پڑھیں

عدالت عظمیٰ،16 ہزار ملازمین کی بحالی کی تجاویز پیش

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں) اٹارنی جنرل نے برطرف ملازمین سے متعلق تجاویز عدالت میں پیش کر دیں۔سپریم کورٹ میں 16 ہزار برطرف ملازمین کی بحالی کے کیس کی سماعت ہوئی۔وفاقی حکومت نے ملازمین کی بحالی سے متعلق تجاویز عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ 1 تا 7 گریڈ تک کے ملازمین کو بحال کر دیا مزید پڑھیں

بھنگ کئی بیماریوں کا علاج ،اعصاب کیلئے قوت بخش ہے،عدالت عظمیٰ

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں) عدالت عظمیٰ نے بھنگ اور ہیروئن کی سزا کو الگ الگ کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھنگ کئی بیماریوں کا علاج اور انسانی اعصاب کیلیے قوت بخش ہے۔عدالت عظمیٰ میں منشیات کے ملزمان کی سزاؤں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں مزید پڑھیں

سیاسی اور جمہوری رشتے کمزور پڑجائیں تو قومی یکجہتی دائو پر لگ جاتی ہے

اسلام آباد ( میاں منیر احمد) سیاسی اور جمہوری رشتے کمزور پڑ جائیں تو قومی یکجہتی دائو پر لگ جاتی ہے ‘ آج پھر سانحہ سقوط ڈھاکا اور آرمی پبلک اسکول کے زخم تازہ ہوگئے‘ قومی سلامتی کو ناقابل تسخیر بنانا ہوگا ‘بھارت بلوچستان ودیگر علاقوں میںدہشت گردی کرا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار اسلام مزید پڑھیں

سو فیصد مہگائی کرکے 30 فیصد رعایت قوم سے مذاق ہے،ن لیگ

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چودھری کے بیان کو بے حسی کی انتہا قرار دے دیا ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 100 فیصد مہنگائی کرکے30 فیصد رعایت کا جھوٹ قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے ‘ قوم مہنگائی سے مر رہی مزید پڑھیں

طلبہ یونینیز پر پابندی فی الفور ختم کی جائے ،امیر العظیم

اسلام آباد/ لاہور(نمائندگان جسارت) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں ایک مذاکرے میں طلبہ یونینز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلبہ یونینز کے انتخابات کے لیے کوئی قانونی، آئینی رکاوٹ نہیں ہے۔ حکومت چاہے تو یونینز بحال ہو سکتی ہیں جس کے لیے ایک مزید پڑھیں

کوئی ہمیں انتہا پسندی کی طرف نہیں لے جاسکتا ،شیخ رشید

راولپنڈی(صباح نیوز)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ کے باوجود کوئی ہمیں انتہاپسندی کی طرف نہیں لے جاسکتا،سیالکوٹ واقعہ سے ہمارے ملک کو بہت بڑی بدنامی ملی ہے، ہم دنیا میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے 74,75سال میں ایسا لمحہ کبھی نہیں آیا کہ دنیا میں ہمیں ایک انتہا پسند مزید پڑھیں

ایم کیوایم شہریوں کی ہمدرد نہیں ،خونریزی نہیں کرنے دینگے،سندھ حکومت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کراچی کے لوگوں کی ہمدرد نہیں ، کراچی میں خون ریزی کرکے اپنی سیاسی دکان چمکانا چاہتی ہے ،ہم ان دہشت گردوں کو دوبارہ کراچی میں دہشت گردی نہیں کرنے دیں گے ، 2008ء میں ہم نے تاجر مزید پڑھیں

چیئرمین نیب تقررکیس‘ اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین نیب کے تقرر کے معاملے پر اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا ورچوئل اجلاس آج ہوگا۔ اپوزیشن کا ہونے والا دوسرا ورچوئل مشاورتی اجلاس موخر کردیا گیا۔اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ورچوئل اجلاس آج دوپہرکوہوگا۔ذرائع اسٹیئرنگ کمیٹی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ناموں سے متعلق مزید وقت مانگا ہے۔