وزیراعلیٰ بلوچستان استعفیٰ نہیں دیں گے، اکثریتی ارکان کی حمایت حاصل ہے، ترجمان

 کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ استعفیٰ نہیں دیں گے کیوں کہ انہیں اکثریتی ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ناراض ارکان کی شکایات اور تحفظات دور کیے جائیں گے، ناراض دوستوں کو منانے کی کوششیں جاری رہیں گی۔ لیاقت مزید پڑھیں

وزیراعلیٰ بلوچستان کے استعفیٰ کے علاوہ کوئی فیصلہ قبول نہیں، ناراض اراکین

 کوئٹہ: بلوچستان میں بی اے پی کے ناراض ارکان اور اتحادیوں کااجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں بلوچستان کے موجودہ سیاسی منظر نامے پر مشاورت کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان اور اتحادیوں کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے 8، پاکستان تحریک انصاف اور بلوچستان مزید پڑھیں

افسروں اور جوانوں کی قربانیوں سے امن قائم ہوا، آرمی چیف

 اسلام آباد:  پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے مختلف آپریشنز میں بہادری دکھانے والے جوانوں کو اعزازات سے نوازا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں فوجی جوانوں کو اعزازات دینے کی تقریب ہوئی جس میں فوجی جوانوں کے اہلخانہ اور اعلیٰ حکام نے کی مزید پڑھیں

نوازشریف کے شناختی کارڈ پر ویکسین کی ایک اور جعلی انٹری

نارووال:  سابق وزیراعظم نواز شریف کے شناختی کارڈ پر نارووال کے اسکول میں کورونا ویکسین کی جعلی انٹری کر دی گئی۔ نواز شریف کے شناختی کارڈ پر سنگل ڈوز کین سائنو ویکسین کی انٹری کی گئی۔ ویکسینیشن کا اندراج نارووال کے پبلک اسکول سے کیا گیا، سی او ہیلتھ ڈاکٹر خالد نے ڈی پی او نارووال کو مزید پڑھیں

عامر لیاقت قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی

 کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے عامر لیاقت حسین نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔ عامر لیاقت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے استعفے کے بارے میں بتایا اور وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کو دعا بھی دی تاہم انہوں نے اس فیصلے کی وجہ نہیں مزید پڑھیں

پینڈورا پیپرز ٹائیں ٹائیں فش ہے یہ نام تو پہلے بھی گردش کر رہے تھے، شیخ رشید

 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پینڈورا پیپرز ٹائیں ٹائیں فش ہے یہ نام تو پہلے بھی گردش کر رہے تھے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات ابھی شروع نہیں ہوئے، پاکستان کا آئین ماننے والوں سے بات مزید پڑھیں

کراچی میں فائرنگ سے پاکستانی نژاد امریکی شہری ہلاک

 کراچی: قذافی ٹاؤن میں پاکستانی نژاد امریکی شہری کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کےواقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہ کیا جا سکا۔ اتوارکی شب شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے قذافی ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پاکستانی نژاد امریکی شہری 65 سالہ سعید محمد ولد صالح محمد کو قتل کردیا تھا تاہم فوری طور مزید پڑھیں

وزیراعظم کا ‏پینڈورا لیکس تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کا سیل قائم کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پینڈورا لیکس کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کا سیل قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء اور پارٹی کی سینئر قیادت شریک ہوئی۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور پینڈورا لیکس کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ مزید پڑھیں

اے این پی كا جام كمال حكومت كی بھرپورحمایت كا فیصلہ، ذرائع

 کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی مجلس عاملہ نے جام كمال حكومت كی بھرپور حمایت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی( اے این پی) نے وزیراعلیٰ جام كمال كی حمایت كرتے ہوئے ان كا بھر پور ساتھ دینے كا فیصلہ كیا ہے۔ ذرائع كے مطابق عوامی نیشنل پارٹی كے دور روزہ صوبائی مجلس عاملہ مزید پڑھیں

جامعات میں اساتذہ کیلیے ٹینیور ٹریک سسٹم کو دوبارہ نافذ کرنے کا فیصلہ

 کراچی: وفاقی حکومت نے ملکی جامعات میں اساتذہ کی تقرری کے ٹینیور ٹریک سسٹم (ٹی ٹی ایس) کو دوبارہ موثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے، ٹی ٹی ایس کے تحت تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ ہوگا جبکہ سو فیصد اضافہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کی تنخواہ میں کیا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مزید پڑھیں