وزیراعظم پورٹل پر اوورسیز خاتون کی شکایت پر کارروائی، مکان کا قبضہ چھڑوا لیا گیا

 راولپنڈی: وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر اوورسیز پاکستانی خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے خاتون کے مکان کا قبضہ چھڑوا لیا ہے۔ اوورسیز پاکستان خاتون نے سیٹزن پورٹل پر مکان پر قبضے کی شکایت درج کرائی تھی جس پر اسسٹنٹ کمشنر مری اقبال سنگھیڑا نے نشاندہی کروا کر قبضہ خاتون کے حوالے کر دیا۔ مزید پڑھیں

کمانڈرز ہر طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں، آرمی چیف

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کمانڈرز ہر سطح پر پیشہ ورانہ مہارت کے حصول پر توجہ دیں اور ہر طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سالانہ کمانڈنگ آفیسرز کانفرنس کے موقع پر بلوچ مزید پڑھیں

سندھ کابینہ سے سہیل سیال، نثار کھوڑو، ہری رام کو فارغ کرنے کا امکان

 کراچی: سندھ کابینہ سے سہیل انور سیال، نثار کھوڑو اور ہری رام کو فارغ کرنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، کابینہ میں شامل 3 وزراء اور ایک مشیر سے وزارت لیے جانے کا امکان ہے، سہیل انور سیال، نثار کھوڑو اور ہری رام کو سندھ مزید پڑھیں

ایف آئی اے نے جعلی دستخط کرکے اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا

 کراچی: ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے خاتون کے بینک اکاؤنٹ سے جعلی دستخط کرکے بھاری رقم نکلوانے والے دو سابق بینک ملازمین کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے سندھ کے مطابق ملزمان نے خاتون کے بینک اکاؤنٹ سے جعلی دستخط کرکے 14لاکھ 99 ہزار 500 نکالنے والے دو ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔ ملزمان کے مزید پڑھیں

چار سالہ معصوم بچے کے بہیمانہ قتل کے بعد پنجگور سراپا احتجاج

پنجگور: بلوچستان بھر اس وقت گہرے سوگ میں ہے جہاں اب تک قدیر خلیل نامی معصوم بچے کو اغوا کرکے بے رحمی سے قتل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان قلم چوک سے چار سالہ معصوم بچے قدیر خلیل کو ایک موٹرسائیکل سوار نے اغو کیا اور بعض حوالوں کے مطابق اسے مزید پڑھیں

کشمیر تنازع کے منصفانہ حل تک اپنی ہر ممکنہ معاونت جاری رکھیں گے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق جموں و کشمیر تنازع کے منصفانہ حل تک اپنی ہر ممکنہ معاونت جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج بھارت کی جانب سے غیرقانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں مزید پڑھیں

5اگست کا بھارتی غیرقانونی اقدام ؛ پاکستان اور دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منائیں گے

 سری نگر: کنٹرول لائن کے دونوں اطراف، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منائیں گے جس کا مقصد 2019 ء میں اس دن مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے کیے گئے غیر قانونی اقدامات کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔ سری نگر میں شام آٹھ سے ساڑھے 8بجے تک مزید پڑھیں

نجی یونیورسٹی کے طالب علم کے قتل میں ملوث مجرم کو عمر قید کی سزا

 کراچی: عدالت نے بحریہ یونیورسٹی کے طالب علم کے قتل میں ملوث نوجوان کو عمر قید کی سزا سنادی۔ کراچی سٹی کورٹ میں ماڈل ٹرائل کورٹ شرقی نے سالگرہ سے ایک دن پہلے بحریہ یونیورسٹی کے طالب علم بلال رضوان کے قتل اور اغوا کیس کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم نعمان مزید پڑھیں

اسلام آباد انتظامیہ نے کورونا پابندیوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا

 اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے کورونا پابندیوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ کورونا وائرس کی چوتھی لہر اور ڈیلٹا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ہدایت پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پابندیوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ‏ جو 3 اگست سے 31اگست تک نافذالعمل رہے گا مزید پڑھیں

راولپنڈی میں 9 سالہ طالب علم سے زیادتی کی کوشش پر معلم گرفتار

 راولپنڈی: پولیس نے راولپنڈی میں نو سالہ طالب علم سے زیادتی کی کوشش پر معلم کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق تھانہ روات کے علاقے میں معلم کو نو سالہ طالب علم سے نازیبا حرکات و زبردستی کی کوشش پر گرفتار کر کے متاثرہ بچے کے والد واصف کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مزید پڑھیں