راولپنڈی: محکمئہ تعلیم پنجاب کے ماتحت تمام تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں ختم ہوگئی ہیں اور کل بروز پیر 2 اگست سے پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے مکمل ایس او پیز کے ساتھ کھل جائیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تمام تیاریاں مکمل اور اسکولوں کی ہنگامی بنیاد پر صفائیاں کردی گئیں ہیں۔ طلبہ کے لیے مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
حکمران خاموشی سے اسلام کے خلاف قانون سازی کررہے ہیں، فضل الرحمان
پشاور: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکمران خاموشی سے اسلام کے خلاف قانون سازی کررہے ہیں جب کہ ایف ٹی اے ایف اور خواتین تشدد بل اسلام اور آئین کے خلاف ہیں جنہیں زبردستی منظور کرایا گیا۔ پشاور میں بات کرتے ہوئے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے مزید پڑھیں
کورونا ویکسین لازمی قرار دینے پر فیکٹری ملازمین کی مشکلات میں اضافہ
کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے صنعتوں اور فیکٹریوں میں کام کرنے والے ورکرز کے لیے کورونا ویکسین کو لازمی قرار دیے جانے کے بعد مزدوروں اور نوکری پیشہ افراد کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایکسپو سینٹر میں اتوار کو بھی ویکسین لگوانے کے لیے آنے والے شہریوں کی طویل قطاریں لگی مزید پڑھیں
کراچی پولیس کورونا حفاظتی لباس کیساتھ فرائض سر انجام دینے لگی
کراچی: کراچی پولیس نے ساؤتھ زون میں سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر تعینات اہلکاروں کو کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی لباس فراہم کردیے ہیں۔ پولیس اہل کاروں نے اتوار کو حفاظتی لباس پہن کر فرائض سرانجام دیے، حفاظتی لباس میں ملبوس پولیس اہل کاروں کو دیکھ کر شہریوں کو بھی خوشگوار حیرت ہوئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ مزید پڑھیں
نورمقدم کیس میں پولیس پر کوئی دباؤ نہیں، آئی جی اسلام آباد
اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے کہا ہے کہ نورمقدم کیس میں پولیس پر کوئی دباؤ نہیں، تفتیش کے دوران جو بھی ملوث پایا جارہا ہے اسے گرفتار کیا جارہا ہے۔ وفاقی پولیس کے شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ مزید پڑھیں
کراچی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ، 3 افراد زخمی
کراچی: شہر قائد میں رشتے کے تنازع پر شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جب کہ ملزم ساتھی کے ہمراہ فرار ہوگیا۔ ایکسپریس کے مطابق اتوار کی شام ابوالحسن اصفہانی روڈ پر بھکر گوٹھ میں شادی کی تقریب میں کار سوار ملزمان پہنچے اور اندھا دھند فائرنگ کردی، نتیجے مزید پڑھیں
حکمت عملی بناتے تو نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم ہوتے، شہباز شریف
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکمت عملی بناتے تو نواز شریف چوتھی بار ملک کے وزیر اعظم ہوتے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں تمام فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں، نواز شریف میرے قائد مزید پڑھیں
اوورسیز پاکستانیوں نے ’’میڈان پاکستان الیکٹرک کار‘‘ تیار کرلی
کراچی: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے میڈ ان پاکستان الیکٹرک کار اور بیٹری تیار کرلی جو آئندہ تین سے چار ماہ کے دوران منظرعام پر لائی جائے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ میڈ ان پاکستان الیکٹرک کار امریکا، کینیڈا اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں پر مشتمل ڈی آئی سی ای (ڈائس) فاؤنڈیشن کی جانب سے مزید پڑھیں
خواتین ارکان قومی اسمبلی کا زیادتی کے ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ
اسلام آباد: نور مقدم سمیت خواتین کے ساتھ ہونے والے زیادتی کے واقعات پر پورا ایوان یک زبان ہوگیا اور خواتین اراکین نے زیادتی میں ملوث ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کا متفقہ مطالبہ کردیا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں نور مقدم سمیت دیگر خواتین ارکان کے ساتھ ہونے والے واقعات پر ایوان سوگوار ہوگیا۔ خواتین کے مزید پڑھیں
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کا امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان
کراچی: کورونا کی چوتھی لہر کے باعث اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کورونا وباء کی چوتھی لہر کے خطرناک صورتحال اختیار کرنے کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن اور امتحانات ملتوی کرنے کے فیصلے مزید پڑھیں