لاہور: وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان میڈیا سے گفتگو کررہی ہیں سیالکوٹ(اے پی پی)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا ہے کہ این اے 75کے ضمنی الیکشن میں مخالفین نے عوام کو گمراہ کیااورالیکشن کو متنازع بنایا،شفاف الیکشن کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے۔ان مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
پی ڈی ایم نے ہارس ٹریڈنگ کیلیے تجوریاں کھول دی ہیں،پرویز خٹک
نوشہرہ (صباح نیوز) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نوشہرہ میں پی کے 63 کا ضمنی الیکشن مسلم لیگ ن کے امیدوار نے جیتا نہیں چوری کیا ہے۔ نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ پی کے 63 کے انتخاب میں ہزار ووٹوں کی چوری پکڑی گئی مزید پڑھیں
ماضی میں احتساب سے مبرالوگوں سے تفتیش ہورہی ہے ، چیئرمین نیب
اسلام آباد (آن لائن )قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جو ملکی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ نیب نے سیلز ٹیکس ، انکم ٹیکس اور انڈر انوائسز سے متعلق بزنس کمیونٹی مزید پڑھیں
قوم جان گئی انتخابی نظام میں شفافیت پر کون کہاں کھڑا ہے، شبلی فراز
اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پوری قوم نے جان لیا کہ انتخابی نظام میں شفافیت کے اہم معاملے پر کون تاریخ کے کس رخ پر کھڑا ہے، اپوزیشن اوپن بیلٹ کے مخالف ملک میں کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتی ہے۔اتوار کو اپنے ٹوئٹ میں وفاقی مزید پڑھیں
بیرونی قوتیں پاکستان کو غیرمستحکم کرناچاہتی ہیں، شاہ محمود
ملتان (آئی این پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بیرونی قوتیں ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کررہی ہیں،یہ قوتیں ملک کو انتہا پسندی کی طرف لے جانا چاہتی ہیں اور پاکستان کے اتحاد، امن کو پارہ پارہ کرنا چاہتی ہیں ہمیں ایسی قوتیں سے بچنا ہوگا اور ان کا مزید پڑھیں
کورونا مزید 36 جانیں نگل گیا، 13 سو سے زائد مریض رپورٹ
پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 81 ہزار 365 ہوگئی اور 12,896 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز 21 ہزار 836 ہوگئی. نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 258,266، پنجاب میں 172,054، خیبرپختونخواہ 72,424، اسلام مزید پڑھیں
سینیٹ انتخابات آئین کے تحت ہوں گے، سپریم کورٹ
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات قانون کے بجائے آئین کے تحت ہوں گے۔
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے آئندہ 15 روز کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے 7 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 61 پیسے اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوا رکھی تھے تاہم مزید پڑھیں
نوجوانوں کو روزگار دینا سب سے بڑا مسئلہ ہے، وزیر اعظم
جہلم: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو روزگار دینا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ جہلم کے قلعہ نندنہ کے تاریخی البیرونی مقام پر ہیریٹج ٹریل کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آنے والی نسلوں کو اپنی تاریخ کاعلم ہونا چاہیے، دنیا بھر کی اقوام اپنے تاریخی مقامات کو محفوظ مزید پڑھیں
سندھ میں طلبا کی 50 فیصد حاضری کی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ
کراچی: سندھ حکومت نے کورونا کے مکمل خاتمے تک تعلیمی اداروں میں 50 فیصد حاضری کے تحت تدریسی عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سعید غنی نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا گیا، نجی اسکولوں میں بچوں کے درمیان فاصلہ مزید پڑھیں