حیدر عباس رضوی 2سال بعد وطن واپس پہنچ گئے

متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سینیئر رہنماء حیدر عباس رضوی تقریباً 2سال بعد کینیڈا سے وطن واپس پہنچ گئے۔  ایم کیو ایم پاکستان کے سابق ڈپٹی پارلیمانی رہنماء حیدر عباس رضوی 2018 میں پاکستان پہنچے تھے تاہم گرفتاری کے خوف سے 24 گھنٹوں کے دوران ہی ملک سے روانہ ہوگئے تھے۔ رہنماء ایم کیو ایم مزید پڑھیں

پشاور:خیبر میں سونا اسمگلنگ کی کوشش ناکام

پشاور : کسٹم انفورسمینٹ نے پاک افغان طورخم سرحد پر کارروائی کرتے ہوئے سونا اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کسٹم انفورسمینٹ کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر دو خالی کنٹینر کی تلاشی لی، سونا خالی کنٹینرکے ذریعے اسمگل کیا جارہا تھا، جن کے خفیہ خانوں سے 2کلو سے زائد سونا مزید پڑھیں

مریم نواز کی شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے احتساب عدالت میں ملاقات

لاہور: مریم نواز اپنے چچا شہباز شریف اور کزن حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کے لیے احتساب عدالت پہنچ گئیں اور ملاقات کی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق ریفرنس پر سماعت ہوئی تو مسلم لیگ ن کے صدر شہباز مزید پڑھیں

وزیراعلیٰ پنجاب ایک روزہ نجی دورے پر اورماڑہ پہنچ گئے

گوادر (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ایک روزہ نجی دورے پر اورماڑہ پہنچ گئے۔ اتوار کے روز وزیراعلیٰ پنجاب کراچی سے بذریعہ خصوصی طیارہ اورماڑہ پہنچے ہیں، انہوں نے جناح نیول بیس اورماڈہ کا دورہ بھی کیا، وزیراعلیٰ پنجاب گوادر کا بھی مختصر دورہ کریں گے۔

پنجگور: آئل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ‘32ہزار لیٹر تیل جل گیا

پنجگور(آن لائن)بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایک آئل ٹینکر پر اچانک آگ بھڑک اٹھی ، جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کا تیل ا ور گاڑی جل گئی۔ گاڑی کے مالک کے مطابق ہم تیل کو خالی کررہے تھے کہ جہاں تیل نکلتا ہے اس وال سے اچانک آگ بھڑک اٹھی اور پلک جھپکتے ہی مزید پڑھیں

جھنگ: پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک

جھنگ (صباح نیوز) جھنگ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو مارے گئے جبکہ 3 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مبینہ پولیس مقابلہ تھانہ سٹی کے علاقہ میں ہوا۔ ڈاکو واردات کے بعد فرارہونے کی کوشش کررہے تھے کہ پولیس کے ساتھ آمنا سامنا ہو گیا۔ فرارڈاکوئوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع مزید پڑھیں

گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا فیصلہ کرلیا‘ وزیراعظم

گلگت بلتستان(خبرایجنسیاں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کو مد نظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم مراعات اور پیکیج کا اعلان الیکشن کے باعث ابھی نہیں کررہا۔اتوار کو گلگت بلتستان کے 73 ویں یومِ آزادی کے سلسلے مزید پڑھیں

چمن‘ مال بردار ٹرک سمیت 4 افراد کے اغوا کیخلاف احتجاج

چمن(آن لائن)چند روز قبل کوئٹہ چمن شاہراہ پر مسلح افراد نے مال بردار ٹرک سمیت4 افراد کو اغوا کیا ہے جس کے خلاف چمن کوئٹہ شاہراہ کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر چکے ہیں، 8روز بعد بھی حکومت مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر میں جھڑپ‘ریاض نائیکون کا جانشین شہید

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں جھڑپ کے دوران ریاض نائیکون کے جانشین اور حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈر سیف اللہ میر شہید ہوگئے۔کشمیر میڈیا سرس کے مطابق سری نگر کے نواحی علاقے رنگریٹھ میں داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے سرچ آپریشن کیا گیا۔مقبوضہ کشمیر پولیس کے آئی جی وجے کمار نے میڈیا مزید پڑھیں

نوشہرہ، پرویز خٹک کے جلسے میں فائرنگ، کارکنان بھاگ گئے

نوشہرہ (آن لائن) نوشہرہ کلاں میں وزیر دفاع پرویز خٹک کے جلسے میں اے کے 47 سے ہوائی فائرنگ، جلسے میں موجود کارکنان خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے۔ فائرنگ سابقہ تحصیل نائب ناظم فواد خان کے حجرے میں جلسے کے دوران کی گئی۔ وزیر دفاع پرویز خٹک کے بار بار منع کرنے کے باوجود فائرنگ مزید پڑھیں