ائر ایمبو لینس منصوبے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ،وزیراعلی بلوچستان

کوئٹہ ( آن لائن )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ائر ایمبو لینس ایسا منصوبہ ہے جس کے ذریعے لوگ مستفید اور آمدنی میںاضافہ کیا جاسکتا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے پوسٹ کووڈ کیلیے 8ارب روپے مختص کیے گئے ہیں حکومت کی جانب سے عوام کوسہولیات مزید پڑھیں

اپوزیشن قانون سازی سے لاتعلق ہے، وزیر قانون پنجاب

لاہو ر( آن لائن )وزیرقانون پنجاب راجا بشارت نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں تاریخی اور مثالی قانون سازی کی جارہی ہے جو عوام کے مفاد میں ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ عوام کے مفاد میں کی گئی قانون سازی سے اپوزیشن لاتعلق ہے ،عوام نے اپوزیشن کو مزید پڑھیں

حکومت نے شوگر کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد روکنے کا حکم چیلنج کردیا

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وفاقی حکومت نے شوگر کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد روکنے سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کا حکم عدالت عظمیٰ میں چیلنج کردیا۔وفاقی وزارت داخلہ نے شوگر کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد روکنے کا حکم کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی۔وفاقی حکومت نے درخواست میں کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے حکومت کا موقف سنے مزید پڑھیں

طالبان اور افغان فورسز میں جھڑپیں‘ 33ہلاک

کوہاٹ ؍کابل(ا ین این آئی) افغانستان کے صوبوں پکتیا‘ قندوز اور غور میں طالبان اور افغان فورسز میں شدید جھڑپوں اورفضائی حملے کے نتیجے میں 27 طالبان اور افغان سیکورٹی فورسز کے 6 اہلکارجاں بحق جبکہ21 دیگر زخمی ہوگئے۔

کھوئی رٹہ سیکٹر: بھارتی فوج کی سول آبادی پر بلااشتعال گولہ باری

سیری (صباح نیوز) کھوئی رٹہ سیکٹر میںلائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بنایا تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کھوئی سیکٹر کے سرحدی گاوں چتر، بھینسہ گالہ میں بھارتی فوج نے ہفتے کی رات اور اتوار مزید پڑھیں

تھر پارکر: غذائی قلت کے باعث مزید 4 بچے جاں بحق

تھر پار کر (صباح نیوز) مٹھی اسپتال میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث مزید 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع محکمہ صحت کے مطابق تھر پار کر میں رواں ماہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 60 جبکہ رواں سال جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 372 تک پہنچ گئی۔ تھرپارکر مزید پڑھیں

فورٹ عباس، ہارون آباد، بہاولنگر، سمہ سٹہ سیکشن پر ٹرین بحالی کا حکم

ہارون آباد (صباح نیوز) شیخ رشید احمد نے فورٹ عباس، ہارون آباد، بہاول نگر، سمہ سٹہ ریلوے سیکشن پر فوری طور پر ریل بحالی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ بہاول نگر، سمہ سٹہ سیکشن پر کام شروع کیا جائے۔ ساہیوال ، ملتان مین مزید پڑھیں

کرتار پور کو آج کھول دیا جائے گا

لاہور:سکھ زائرین کے لیے کرتارپورراہداری کو آج کھول دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کرتارپورراہدری ساڑھے 3ماہ بعد آج کھلنے جارہی ہے، پاکستانی حکام نے کرتارپور کھولنے کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ کرتارپورگورودوارہ میں سکھ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریب ہوگی جبکہ رنجیت سنگھ کی برسی کی مرکزی دعائیہ تقریب دن مزید پڑھیں

کراچی میں بونداباندی سے موسم خوشگوار

کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی نے موسم خوشگوار بنادیا۔ تفصیلات کے مطابق شہرقائد کے ایف بی ایریا،نارتھ کراچی، ڈرگ روڈ، نارتھ ناظم آباد،بفرزون،حیدری اور ناگن چورنگی سمیت مختلف علاقوں میں بونداباندی نے موسم کو خوشگوار بنادیا۔ شہر میں بونداباندی سے گرمی کی شدت میں کمی آنے کے ساتھ ساتھ تیزہوائوں کے چلنے سے موسم مزید پڑھیں

کرونا وائرس کے متاثرین ایک کروڑ اور اموات پانچ لاکھ سے بڑھ گئیں

واشنگٹن —  دنیا بھر میں عالمی وبا کوویڈ 19 سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ جب کہ اموات پانچ لاکھ سے بڑھ گئی ہیں۔ صحت کے عالمی ادارے کے سربراہ ٹیڈراس ایڈہانم گیبریسس نے اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے کہ یہ ایک سنجیدہ پیغام ہے کہ اگرچہ ہم ویکسین کی تیاری اور مزید پڑھیں