پاکستانی حاجیوں کی واپسی کا آغاز 31 مئی سے ہوگا، پہلی پرواز جدہ سے سیالکوٹ پہنچے گی

کراچی: وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ حج 2026 کے اختتام پر پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی کا آغاز 31 مئی سے ہوگا۔ وزارت کے مطابق پہلی حج پرواز 31 مئی کی شب جدہ سے روانہ ہو کر سیالکوٹ ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی، جس کے ذریعے 391 حاجی وطن واپس پہنچیں گے۔ مزید پڑھیں

آئندہ بجٹ میں سولر پینلز اور الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکسوں میں بھاری اضافے کی تجویز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں سولر پینلز، الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 18 فیصد تک بڑھانے کی تجویز دی ہے۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ماحول دوست مصنوعات اور ٹرانسپورٹ کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع ہے۔ نجی ٹی مزید پڑھیں

شوہر حق مہر کے ساتھ معاہدے میں درج چیزیں دینے کا بھی پابند ہے: لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے ایک اہم خاندانی مقدمے میں قرار دیا ہے کہ اگر شادی کے موقع پر میاں بیوی کے درمیان حق مہر کے علاوہ کسی اضافی جائیداد یا سہولت سے متعلق الگ معاہدہ طے پایا ہو تو شوہر اس پر عمل درآمد کا پابند ہوگا اور اسے محض وعدہ قرار دے کر نظر انداز مزید پڑھیں

پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی بھارتی کوشش ناکام، خطے میں پاکستان کا کردار مضبوط قرار، عرب میڈیا رپورٹ

اسلام آباد: عرب میڈیا ادارے الجزیرہ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ایک دہائی پر محیط کوششیں ناکام ثابت ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2016 میں مودی حکومت کی جانب سے پاکستان کو سفارتی طور پر الگ تھلگ کرنے مزید پڑھیں

کراچی؛ بیماری سے تنگ نوجوان کی گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی

کراچی: شاہ فیصل کالونی میں بیماری سے تنگ آکر نوجوان نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی تھانے کے علاقے ڈرگ روڈ کینٹ بازار کے قریب گھر سے ایک نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے، متوفی نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کے مزید پڑھیں

عالمی امن کے لیے کوشاں اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن 

آج عالمی امن کے لیے کوشاں اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ پاکستان عالمی امن مشن میں خدمات سرانجام دینے والے بہادر افسران، جوانوں اور خواتین کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ پاکستان اقوامِ متحدہ کے امن مشن میں اپنی افواج کے ذریعے سب سے زیادہ تعاون کرنے والا مزید پڑھیں

اسلام آباد؛ گھر کے کچن میں گیس لیکیج سے سلنڈر پھٹ گیا، 2افراد جاں بحق

اسلام آباد: سیکٹر آئی ٹین میں گھر کی پہلی منزل پر قائم کچن میں گیس لیکیج سے سلنڈر پھٹنے کے باعث دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سلنڈر پھٹنے سے آگ لگنے کے سبب 5 افراد جھلس گئے تھے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے سپتال منتقل کیا گیا۔ بعدازاں، دو مزید پڑھیں

بلوچستان سے ٹرین آپریشن آج سے بحال، جعفر ایکسپریس دوبارہ چل پڑے گی

کوئٹہ: محکمہ ریلویز نے بلوچستان سے ٹرین آپریشن آج سے بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے بعد معطل ریلوے سروس دوبارہ شروع ہو جائے گی۔ ریلوے حکام کے مطابق صوبے سے اندرونِ ملک ٹرینوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق بحال کی جا رہی ہے اور آج سے مسافروں کو دوبارہ مزید پڑھیں

گرمی کی شدت بڑھتے ہی مالاکنڈ اور مظفرآباد کے پہاڑی سلسلوں اور جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی

گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی مالاکنڈ اور مظفرآباد کے پہاڑی علاقوں اور جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔ مالاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ کے سنگینہ پہاڑ میں لگی آگ نے شدت اختیار کر لی، جس کے بعد مقامی مساجد سے شہریوں کو آگ بجھانے میں مدد کے لیے اپیلیں کی جا رہی مزید پڑھیں

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا بجٹ اور سینیٹ اجلاس طلب کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون بروز جمعہ شام 5 بجے اور سینیٹ کا اجلاس 5 جون شام 6 بجے طلب کرنے کی منظوری دے دی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال 2026-27 کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ آئندہ چند مزید پڑھیں