لاہور: شہر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے باعث موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ساتھ بجلی کا نظام بھی شدید متاثر ہوگیا۔ بارش لاہور کے مختلف حصوں میں ریکارڈ کی گئی جن میں گلبرگ، گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، ریگل چوک، لکشمی چوک، مسلم ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن، مال روڈ، دھرم پورہ، صحافی مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
حکومت نے عید کے تیسرے دن عوام کے لیے اہم اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ جیسے ہی گنجائش پیدا ہوگی، عوام کو ریلیف دیا جائے گا اور مزید پڑھیں
کئی بار اضافہ کرنے کے بعد حکومت نے پیٹرول 22 روپے سستا کردیا
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کے تیسرے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 22، 22 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا، حالیہ معمولی ریلیف اس بڑے اضافے کے مقابلے میں نہایت کم ہے جو گزشتہ چند ماہ کے دوران متعدد مرتبہ کیا جاتا رہا۔ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول مزید پڑھیں
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر سمیت متعدد رہنما گرفتار
گلگت بلتستان : تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو گلگت بلتستان میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ان کے ہمراہ دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جنید اکبر کے ساتھ اراکین قومی اسمبلی سلیم الرحمٰن اور سید محبوب شاہ کو مزید پڑھیں
چاروں صوبوں کو برابر حقوق اور وسائل دیے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، محمود خان اچکزئی
چمن:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں تمام قومیتوں کو برابری کے حقوق دیے بغیر اور چاروں صوبوں کو وسائل و اختیارات میں مساوی حصہ فراہم کیے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔ چمن میں گورنمنٹ ماڈل اسکول گراؤنڈ میں منعقدہ مزید پڑھیں
پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا سخت ردعمل، گلگت جانے کا اعلان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر سمیت دیگر پارلیمنٹرینز کی گلگت بلتستان میں گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خود گلگت جانے کا اعلان کر دیا ہے۔ پشاور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ اگر مزید پڑھیں
پاکستان کا ایٹمی پروگرام خطے میں امن اور دفاعی توازن کی ضمانت؛ یومِ تکبیر پر صدر اور وزیراعظم کے پیغامات
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ تکبیر کے حوالے سے اپنے خاص پیغامات جاری کیے ہیں۔ یوم تکبیر 2026ء کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 28 مئی پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جس مزید پڑھیں
پنجاب اور خیبرپختونخوا شدید گرمی کی لپیٹ میں، بارش اور گرد آلود ہواؤں کی پیشگوئی
لاہور سمیت پنجاب بھر اور پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، جبکہ محکمہ موسمیات نے بعض علاقوں میں گرد آلود ہواؤں اور ہلکی بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق ملک بھر میں جاری شدید گرمی کی لہر کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے مزید پڑھیں
کراچی میں موسم شدید گرم اور مرطوب؛ سندھ بھر میں شدید ہیٹ ویو برقرار
کراچی: عید کے دوسرے روز شہر قائد میں موسم شدید گرم و مرطوب ہے جبکہ صوبے بھر میں شدید ہیٹ ویو کی کیفیت بھی برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 29.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب مزید پڑھیں
صدر زرداری کی آذربائیجان کی قیادت کو یومِ آزادی پر مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے آذربائیجان کے صدر الہام علیئوف، حکومت اور عوام کو یومِ آزادی پر مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔ اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان آزادی حاصل کرنے کے ساتھ ہی گہرے برادرانہ تعلقات قائم ہیں، جن کی بنیاد مشترکہ عقیدے، ثقافتی مزید پڑھیں