پنجاب میں ایک ہزار سے زائد خواجہ سراؤں نے مختلف ہنر سیکھ لئے

لاہور: پنجاب میں اسکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اب تک ایک ہزار سے زائد خواجہ سرا مختلف ہنر سیکھ کر ایک باعزت اور باوقار زندگی گزار رہے ہیں۔ ’’پہچان‘‘ کے نام سے شروع کیا جانے والا یہ منصوبہ پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ (پی ایس ڈی ایف) نے نومبر 2024 میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت مزید پڑھیں

بلوچستان: سکیورٹی خدشات کے باعث انٹرنیٹ بند، ٹرین سروس جزوی معطل

کوئٹہ: بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث انٹرنیٹ بند اور ٹرین سروس جزوی معطل کردی گئی۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں بشمول کوئٹہ میں تھری جی اور فور جی سروسز آج رات 9 بجے تک معطل رہیں گی۔ پی ٹی سی ایل اور این ٹی سی کی وائرلیس انٹرنیٹ سروسز بھی کوئٹہ، سبی، مستونگ، مزید پڑھیں

انقرہ میں یومِ دفاع و شہدا کی  تقریب؛ ترک وزیر دفاع کی شرکت اور اظہارِ یکجہتی

پاکستان کے یومِ دفاع و شہدا کی مناسبت سے پاکستانی سفارت خانہ انقرہ میں  شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ترک وزیر دفاع نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان کی مسلح افواج کی جرأت، قربانیوں اور قومی خودمختاری و سالمیت کے دفاع کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب مزید پڑھیں

آج یوم فضائیہ: 1965 کی جنگ میں 7 ستمبر کو جب شاہینوں نے جرأت وبہادری کی تاریخ رقم کی

کراچی: ملک بھر میں آج یوم فضائیہ کا دن جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے، جو 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کی بے مثال جرات اور مہارت کی یادگار ہے۔ تفصیلات کے مطابق 7 ستمبر1965 کو شاہینوں نے جرات اور بہادری کی تاریخ رقم کی تھی، پاک فضائیہ کے جوانوں نے مزید پڑھیں

سندھ میں سیلابی صورتحال: شرجیل میمن کا عوام کے تحفظ اور ریسکیو سرگرمیوں میں تیزی کا اعلان

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبے میں ڈیمز اور بیراجز پر پانی کی آمد و اخراج کا سلسلہ مسلسل اتار چڑھاؤ کا شکار ہے تاہم حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مکمل الرٹ ہے اور ریسکیو و امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کر دیا مزید پڑھیں

ملک میں آج سے مون سون کا نیا اسپیل، کراچی سمیت  مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں کا امکان

ملک بھر میں مون سون کا دسواں اسپیل آج سے داخل ہورہا ہے، جس کے ساتھ ہی مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں اور طوفانی ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق سندھ کے کئی اضلاع میں شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے، جس مزید پڑھیں

پنجاب کے دریاؤں کا سیلابی پانی آج رات سندھ میں داخل ہوگا: پی ڈی ایم اے

لاہور: ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کسی نئے سیلابی ریلے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم پنجاب کے دریاؤں میں موجود پانی آج رات دریائے سندھ میں داخل ہوگا۔ ان کے مطابق آئندہ دنوں میں دریاؤں میں پانی کی مزید پڑھیں

سیلاب متاثرین کے لیے امریکا کی امدادی پروازیں پاکستان پہنچنا شروع  ہو گئیں

سیلاب متاثرین کے لیے امریکا کی جانب سے بھیجی گئی امدادی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ امریکی فوجی طیارے پاکستانی فوج کی درخواست پر نور خان ایئر بیس پر امدادی سامان اتار رہے ہیں تاکہ قدرتی آفت سے متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ امریکی سفارت خانے کے مطابق یہ امداد خیموں، ڈی مزید پڑھیں

امریکی وفد کا این ڈی ایم اے کا دورہ: قدرتی آفات سے نمٹنے کیلیے تعاون بڑھانے پر اتفاق

امریکی وفد نے این ڈی ایم اے کا دورہ کیا، جہاں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاک امریکا تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی قیادت میں امریکی سینٹرل کمانڈ اور ڈیزاسٹر ریسپانس گروپ نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا مزید پڑھیں

پاکستان کے آسمان پر 7 ستمبر کو چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا

کراچی: پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ 7 ستمبر کی رات پاکستان بھر میں مکمل چاند گرہن دیکھا جا سکے گا،  فلکیات کے شوقین افراد، طلبہ اور عام عوام اس دلکش فلکیاتی منظر سے محظوظ ہو سکیں گے۔ سپارکو کے مطابق چاند گرہن رات 8 بج کر 30 مزید پڑھیں