امریکا میزائل شکن نظام کی تجدید میں امارات کی مدد کرے گا

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا متحدہ عرب امارات کو میزائل شکن نظام بہتر بنانے میں معاونت کرے گا۔ امریکی فوج کی مرکزی کمان کے سربراہ جنرل فرینک میکینزی نے ابوظبی کے دورے کے دوران کہا کہ امریکا تمام ممکنہ طریقوں سے متحدہ عرب امارات کی معاونت کرے گا تاکہ وہ اپنا دفاع کر سکے۔ یاد رہے مزید پڑھیں

عراق : 20برس میں 74 جج قتل

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق میں 20برس کے دوران 74جج قتل کیے گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق دہشت گرد گروہوں اور ملیشیاؤں کی جانب سے ججوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں جاری ہیں۔ 2003ء میں عراق میں تبدیلی کے بعد سے جج مسلح تنظیموں کا ہدف بنے ہوئے ہیں۔

برطانیہ کی تنقید ‘ روسی وزیر خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس چھوڑکر چلے گئے

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک) روس کوتنقید کا نشانہ بنانے پرروسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف برطانوی ہم منصب کے ساتھ کی جانے والی پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے۔برطانوی وزیرخارجہ لز اٹریس نے کہا کہ ماسکو کو سرد جنگ جیسے رویے سے گریز کرنا ہوگا۔

نسل پرستی کے الزامات پر لندن پولیس چیف مستعفی

لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے خلاف پارٹی گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والی لندن پولیس کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق نسلی تعصب پر مبنی پیغامات کے تبادلے پر لندن پولیس کی سربراہ کریسیڈا ڈک اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں ہیں۔ ان کا استعفا ایسے وقت میں سامنے کہ آیا مزید پڑھیں

امریکا: خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف بل منظور

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی کانگریس نے ایک قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت کام کی جگہوں پر جنسی ہراسانی کا سامنا کرنے والے افراد عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔ اس قانون کو مبصرین دنیا بھر میں شروع ہونے والی می ٹو تحریک کی ایک بڑی فتح قرار دے رہے ہیں۔ اس بل مزید پڑھیں

لیبیا: اقوام متحدہ نے عبوری وزیر اعظم کی حمایت کردی

طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ نے لیبیا میں عبوری وزیر اعظم کی حمایت کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق لیبیا کی پارلیمانی ارکان کی اکثریت سابق وزیر داخلہ فتحی باش آغا کو وزیر اعظم بنانے کی حامی ہے، تاہم عالمی ادارہ عبدالحمید دبینہ کو بطور عبوری وزیر اعظم برقرار رکھنے پر مصر ہے۔ واضح رہے کہ مزید پڑھیں

فرانس ، با حجاب کھلاڑی پر پابندی ، وزیر صنفی مساوات کی مخالفت

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی فٹبال فیڈریشن نے دوران میچ مسلم خاتون کھلاڑیوں کے حجاب یا اسکارف پہننے پر پابندی عائد کردی ہے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق فرانس میں انتخابات میں 2ماہ قبل رہ گئے ہیں اور صدر عمانویل ماکروں انتہاپسندوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے مسلمانوں کے گرد گھیرا تنگ کرکے ان کی مزید پڑھیں

فلسطینوں کی مزاحمت شدید ، ایک ماہ میں 623 حملے

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطین کے مقبوضہ علاقوں مغربی کنارے اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کی مزاحمتی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق جنوری کے دوران فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے خلاف 623 مزاحمتی حملے کیے گئے۔ مزاحمتی کارروائیوں میں 13 صہیونی زخمی ہوئے ، جب کہ 5فلسطینی شہید ہوئے۔ مزید پڑھیں

یوکرائنی تنازع ، امریکی شہریوں کو یوکرائن چھوڑنے کی ہدایت

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرائن میں موجود تمام امریکی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ روسی فوجی کارروائی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر فوری طور پر ملک چھوڑ دیں۔امریکی صدر جو بائیڈن نے متنبہ کیا ہے کہ مشرقی یورپ میںبہت تیزی سے حالات خراب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید پڑھیں

کینیڈا اور نیوزی لینڈ کے بعد فرانس میں ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاج

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا اور نیوزی لینڈ میں کورونا ویکسین کے خلاف شروع ہونے والا ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاج فرانس تک جاپہنچا۔ خبررساں اداروں کے مطابق فرانس میں زرد جیکٹ پہنے مظاہرین نے ٹرک ڈرائیوروں کا بھرپور استقبال کیا ۔ دوسری جانب پیرس کی پولیس نے دارالحکومت کی ناکا بندی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیوروں کو مزید پڑھیں