امریکا نے سفارتکاری عملے کو یوکرائن چھوڑ دینے کا حکم دے دیا

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے روسی فوجی کارروائی کے خطرے کے پیش نظر کیف میں اپنے چند سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کو یوکرائن چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے روس سے لاحق خطرات کے تناظر میں اپنے شہریوں کو یوکرائن کے سفر سے بھی باز رہنے کی ہدایت کی مزید پڑھیں

حوثیوں کے امارات اور سعودی عرب پر مزید حملے،2افراد زخمی

ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے 2بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا ۔ حوثی باغیوں کے ترجمان نے پیر کے روز بیان میں بتایا کہ ابوظبی کے ظفرہ ائر بیس اور دیگر حساس اہداف پر ذوالفقار مزید پڑھیں

یوکرین پر روسی جارحیت کا خدشہ: امریکہ کا اپنے 8500 فوجیوں کو ہائی الرٹ پر رکھنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک —  صدر جو بائیڈن کی ہدایت پر پینٹگان تقریباً 8 ہزار پانچ سو فوجیوں کو ’ ہائی الرٹ‘ پر رکھ رہا ہے جن کو ممکنہ طور پر یورپ میں تعیناتی کے لیے بھجوایا جا سکتا ہے۔ یہ اقدام اتحادیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے ایسے وقت میں اٹھایا جا رہا ہے جب یوکرین مزید پڑھیں

اوسلو میں طالبان کی ناروے کے حکام سے بات چیت؛ دو کروڑ 40 لاکھ افغانوں کو شدید غذائی قلت درپیش، اقوام متحدہ

واشنگٹن ڈی سی —  افغانستان میں انسانی صورت حال بد سے بد تر ہوتی جارہی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس سال افغانستان میں ہنگامی بنیادوں پر امداد کے لیے پانچ ارب ڈالر کی ضرورت ہو گی۔ اس وقت کوئی 24 ملین لوگوں کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے۔ جبکہ تقریباً دس لاکھ بچے مزید پڑھیں

غیر یقینی حالات کی بنا پر فل برائٹ اسکالرز افغانستان لوٹنےسے گریزاں

اسکالر شپ پرگراموں کے ذریعہ امریکی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے والے افغان طلبا کو طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے غیر یقینی مستقبل کا سامنا ہے، ان میں سے بہت سےطلباء کا کہنا ہے کہ وہ تحفظ کے خدشات کے پیش نظر اپنے آبائی ملک واپس نہیں جاسکتے۔ گزشتہ تعلیمی سال کے دوران مزید پڑھیں

غیر یقینی حالات : افغان فل برائٹ اسکالرز واپس جانے سے گریزاں

اسکالر شپ پرگراموں کے ذریعہ امریکی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے والے افغان طلبا کو طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے غیر یقینی مستقبل کا سامنا ہے، ان میں سے بہت سےطلباء کا کہنا ہے کہ وہ تحفظ کے خدشات کے پیش نظر اپنے آبائی ملک واپس نہیں جاسکتے۔ گزشتہ تعلیمی سال کے دوران مزید پڑھیں

چارامریکی شہریوں کی رہائی کے بغیرایران سے جوہری معاہدہ ناممکن: امریکی خصوصی ایلچی

ایران کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی رابرٹ مالے نے خبررساں ادارے رائیٹرز کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوے کہا ہے کہ جب تک ایران چارامریکی شہریوں کو رہا نہیں کرتا، اس وقت تک امریکہ ایران کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے میں شامل نہیں ہوگا۔ ایران نے ان شہریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ مزید پڑھیں

امریکہ: سفارتخانے کے عملے کے اہل خانہ کو یوکرین چھوڑنے  کے احکامات

امریکی محکمہ خارجہ نے یوکرین میں اپنے سفارت خانے کے عملے کے اہلیت رکھنے والے اہل خانہ  کے ارکان کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ محکمہ خارجہ نے  ایک بیان میں کہا  ہے کہ اس نے براہ راست  ملازمت پر رکھے گئے امریکی ملازمین کو رضاکارانہ روانگی کی اجازت دی ہے اور اہلیت رکھنے مزید پڑھیں

امریکا کو مان لینا چاہیے کہ اس کی بالا دستی کا دور ختم ہوچکا ہے، سابق اسرائیلی وزیر خارجہ

نیو یارک : سابق اسرائیلی وزیرخارجہ شلومو بن امی نے کہا کہ امریکا کا بالادستی کا دور اب ماضی کا قصہ بن چکا ہے اور امریکہ کو اس حقیقت کو تسلیم کر لینا چاہیے اور اسے چین کو ایک ابھرتی ہوئی نئی طاقت کے طور پر قبول کرلینا چاہیے۔ امریکا کے لئے ضروری ہے کہ مزید پڑھیں

بیجنگ سرمائی اولمپکس کے حوالے سے مرکزی میڈیا سینٹر  فعال 

بیجنگ: بیجنگ سرمائی اولمپکس انتظامی کمیٹی کے میڈیا آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر شو جی چھنگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مرکزی میڈیا سنٹر سو موار سے یومیہ 24 گھنٹے فعال رہے گا  جو دنیا بھر کے نامہ نگاروں کے لیے جامع خدمات فراہم کرے گا۔چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے کہا مزید پڑھیں