کوئٹہ؛ حسان نیازی راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے

 کوئٹہ: مقامی عدالت نے حسان نیازی کو راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا جس کے بعد پنجاب پولیس حسان نیازی کو لے کر لاہور روانہ ہوگئی۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔ حسان نیازی کی حوالگی کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کے جلسے سے گریٹر اقبال پارک کو تقریباً 80 لاکھ روپے کا نقصان

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے گزشتہ روز کے جلسے کے باعث لاہور کے گریٹر اقبال پارک کو کم و بیش 80 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ پی ایچ اے کی جانب سے پارک میں ہونے والے نقصانات کے لیے سروے شروع کر دیا گیا ہے اور تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کے نقصان کا مزید پڑھیں

رینجرز و پولیس کے اورنگی اور لیاقت آباد میں چھاپے، پانچ کرمنلز گرفتار

  کراچی: رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر اورنگی ٹاؤن اور لیاقت آباد میں مشترکہ کارروائیوں میں ڈکیتیوں اور منشیات فروشی میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اورنگی ٹاؤن سے ڈکیتی، چوری، اسٹریٹ کرائم اور مزید پڑھیں

مردان، مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے کئی شہری زخمی

 پشاور: مردان اسپورٹس کمپلیکس میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ اور کچلنے کے باعث کئی شہری زخمی ہوگئے۔ شہریوں نے مردان نوشہرہ روڈ کو بند کر دیا جبکہ پولیس اور اسپورٹس کمپلیکس گیٹ پر پتھراؤ کیا گیا۔ عوام کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کی۔ لاٹھی چارج اور مزید پڑھیں

کراچی میں تین پولیس مقابلے، پانچ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

  کراچی: سائٹ سپر ہائی وے، سچل اور ٹیپو سلطان پولیس نے مقابلوں کے بعد پانچ اسٹریٹ کرمنلز کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے اسکیم 33 احسن آباد النور سوسائٹی فیز ون گراؤنڈ سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں مزید پڑھیں

پی آئی اے کی غفلت، جدہ سے کراچی آنے والے عمرہ زائرین رُل گئے

  کراچی: پی آئی اے کی انتظامی غفلت، جدہ ائیرپورٹ پر سعودی عرب سے کراچی آنے والے عمرہ زائرین رل گئے، پرواز کی منزل روانگی سے ایک گھنٹہ قبل تبدیل کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جدہ سے پاکستان آنے والی پرواز کی منزل اچانک تبدیل کردی گئی، پرواز پی کے 860 سعودی مزید پڑھیں

نوابشاہ ایرپورٹ اچانک 2 ماہ فلائٹ آپریشن کیلئے بند

  کراچی: نوابشاہ ایرپورٹ اچانک 2 ماہ فلائٹ آپریشن کیلئے بند کردیا گیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق 23 مئی تک نوابشاہ ائیرپورٹ جہازوں کے فلائٹ آپریشن کے لئے بند رہے گا، فلائٹ آپریشن جیو ٹیکنیکل اسٹڈی کے باعث بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس دوران مزید پڑھیں

اسٹیبلشمنٹ نے طے کیا ہوا ہے کہ عمران خان کو نہیں آنے دینا، چیئرمین پی ٹی آئی

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے طے کیا ہوا ہے کہ عمران خان کو آنے نہیں دینا اس لیے انتخابات کے انعقاد میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔ مینار پاکستان پر منعقدہ جلسے میں اپنے خطاب کے آغاز پر انہوں نے جلسہ گاہ پہنچنے پر عوام اور کارکنوں مزید پڑھیں

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن اور ڈاکٹر عاصم حسین بیرون ملک روانہ

کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن اور ڈاکٹر عاصم حسین بیرون ملک روانہ ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی روانہ ہو گئے۔ عدالت سے اجازت ملنے کے بعد شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا۔ مزید پڑھیں

جھل مگسی میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے مزید پڑھیں